Advertisement
Advertisement
Advertisement

 2009سے اب تک کون سے بلےباز ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے؟

Now Reading:

 2009سے اب تک کون سے بلےباز ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے؟

ٹیسٹ کرکٹ کو دنیائے کرکٹ کی عظیم ترین کرکٹ سمجھا جاتا ہے جس میں بولرز ہوں یا بیٹسمین سب کو اپنی کاکرکردگی دکھانے کا ایک اچھا موقع ملتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج  2009 سے لے کر اب تک کے ان مایہ ناز بلے بازوں کی بات کریں گے جو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے۔

2009 میں پاکستان کے سابق لیجنڈری  بلےباز محمد یوسف ہیں جو پہلے نمبر پر رہے،محمد یوسف نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں   90 میچز میں 7530 رنز بنائے انہوں نے 24 سینچریاں اور 33 نصف سینچریاں اسکور کی۔

ویسٹ انڈیز کے سابق مایہ ناز بلے باز شونارائن چیندرپال کوکہ 2012 کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے،انہوں نے  164 ٹیسٹ میچز میں ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کرتے ہوئے 11867 رنز بنائے۔

چیندرپال نے 30 سینچریاں اور 66 نصف سینچریاں اسکور کی۔

Advertisement

اس کے بعد سری لنکا کے سابق مایہ ناز بلے باز کمار سنگاکارا جو 2015 کی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پر رہے،انہوں نے 134 ٹیسٹ میچز کھیلے  اور 12400 رنز بنائے۔

سنگاکارا نے ٹیسٹ کیرئیر میں 38 سینچریاں اور 52 نصف سینچریاں اسکور کیں۔

اے بی ڈی ویلئیرز نے 114 ٹیسٹ میچز میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کرتے ہوئے 8765 رنز بنائے اور 2015 کی ٹیسٹ رینکنگ میں سر فہرست رہے۔

ڈی ویلیئرز نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 22 سینچریاں اور 46 نصف سینچریاں اسکور کیں۔

اس کے بعد بھارتی مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ہیں جنہوں نے 101 ٹیسٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے 8043 رنز بنائے اور 2019 کی ٹیسٹ رینکنگ میں سر فہرست رہے،ویرات نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 27 سینچریاں اور 28 نصف سینچریاں اسکور کیں۔

2021 کی ٹیسٹ رینکنگ میں کیوی مایہ ناز بلے باز کن ولیمسن رہے جنہوں نے 86 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 7272 رنز بنائے۔

Advertisement

ولیمسن نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 24 سینچریاں اور 33 نصف سینچریاں اسکور کی۔

2021 کی ہی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ کے بلے باز جو روٹ سر فہرست رہے،جو روٹ نے  117 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 9889 رنز بنائے،انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر میں 25 سینچریاں اور 53 نصف سینچریاں بنائیں۔

حالیہ ٹیسٹ رینکنگ میں آسٹریلیا کے بلے باز مارنس لیبوشین  پلے نمبر پر موجود ہیں جنہوں نے 26 ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی اور 2390 رنز بنائے۔

لیبوشین نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 6 سینچریاں اور 13 نصف سینچریاں اسکور کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر