Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر نے نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا

Now Reading:

صدر نے نگران وزیراعظم کیلئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا
صدر مملکت نے خط آئین کے آرٹیکل 224, 1 اے کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے موزوں شخص کی تجویز کیلئے لکھا ہے

صدر مملکت نے خط آئین کے آرٹیکل 224, 1 اے کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے موزوں شخص کی تجویز کیلئے لکھا ہے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نگران وزیراعظم کے  عہدے کے لئے وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صدر نے وزاعظم عمران خان اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف  کو خط لکھا ہے جس کا موضوع نگران وزیراعظم کی تقرری ہے۔

صدر مملکت نے خط آئین کے آرٹیکل 224, 1 اے کے تحت نگراں وزیر اعظم کی تقرری کے لیے موزوں شخص کی تجویز کیلئے لکھا ہے۔

خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ  نگران وزیراعظم کا تقرر وزیراعظم اور اپوزیشن کی مشاورت سے ہوتا ہے۔

وزیراعظم اور سبکدوش اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر مناسب شخص کا نام تجویز کریں۔

Advertisement

خط کے متن میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماء اگر قومی اسمبلی کی تحلیل کے تین دن کے اندر اندر کسی شخص پر متفق نہ ہوں تو دو دو نام اسپیکر قومی اسمبلی کی تشکیل کردہ کمیٹی کو بھیجنا ہوں گے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ اسپیکر کی تشکیل کردہ کمیٹی کے کل آٹھ ممبران ہوں گے، حکومت اور اپوزیشن سے برابر نمائندگی ہوگی اور کمیٹی کے ممبران کی نامزدگی وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کریں گے۔

صدر مملکت کے مراسلے کے مطابق موجودہ وزیر اعظم عمران خان آئین کے آرٹیکل 224, اے 4 کے تحت نگران وزیراعظم کی تقرری تک اپنی ذمے داریاں ادا کرتے رہیں گے۔

آئین پاکستان کا آرٹیکل 224, 1 اے صدر مملکت کو وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے نگران وزیراعظم کی تقرری کا اختیار دیتا ہے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر