Advertisement

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریحام خان کا ردِعمل سامنے آگیا

ریحام خان

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا رد عمل دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے متعلق 3 اپریل کو قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی رولنگ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر اپنا رد عمل دیا۔

ریحام خان نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ مجھے آج پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہورہا ہے، سپریم کورٹ نے آج نظریہ ضرورت کو دفن کردیا اور بلاشبہ عدلیہ ہماری ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

ایک اور ٹوئٹ میں ریحام خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ’’ آج کی سحری میری طرف سے ہوگی‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ آئین سے متصادم قرار، سپریم کورٹ نے اسمبلیاں بحال کردیں

Advertisement

واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان عمرعطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بنچ نے تحریک عدم اعتماد پرڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف ازخود نوٹس کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے فیصلے میں کہا گیا کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ آئین کے خلاف ہے لہذا عدالت اسے کالعدم قرار دیتے ہوئے اسمبلیاں بحال کرنے کا حکم دیتی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ وزیراعظم اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اہل نہیں تھے جب کہ عدالت نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے نگراں حکومت کے احکامات بھی کالعدم قرار دے دیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version