
ایف آئی اے کی کوہاٹ میں بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اسلام آباد زون کی اطلاع پر افغانستان میں کارروائی کی گئی ہے۔
گزشتہ سال جعلی پاکستانی ویزے پر پاکستان سے آئرلینڈ جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے پر درج کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔
ایف آئی اے اسلام آباد کی کوششوں سے افغانستان کے شہر کابل میں موجود انسانی اسمگلنگ کا نیٹ ورک چلانے والے ایجنٹس گرفتار کر لیے گئے۔
دوران تفتیش ملزم میر آغا سلیمی نے انکشاف کیا کہ جعلی ویزہ لگانے والے ایجنٹس افغانستان سے آپریٹ کر رہے ہیں۔
جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل ایف آئی اے اسلام آباد زبیر احمد شیخ نے افغان سفارت خانے سے رابطہ کیا اور افغانستان میں موجود ایجنٹس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی۔
افغان سفارت خانے کی طرف سے ایف آئی اے اسلام آباد زون کو آگاہ کیا گیا ہے کہ افغانستان سیکورٹی فورسز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملوث ایجنٹس کو گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار کیے گئے ملزمان میں حاجی کریم اللہ صدقی، محمد رازق امق اور کیہان شامل ہیں۔
اطلاعات کے مطابق ملزمان فی بندہ پانچ سو امریکی ڈالر کے عوض جعلی ویزے فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔
اس موقع پر ایف آئی اے کی جانب سے افغانستان سفارت خانےاور افغان سیکیورٹی ادارے کی اس کاوش کو سراہا گیا۔
ساتھ ہی اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستانی سرزمین کو ناجائز مقاصد کے لیے ہرگز استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان کا کہنا ہے کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بلا امتیاز مزید کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News