حال ہی میں محبت کی شادی کرنے والے اداکار آریز احمد نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ حبا بخاری سے بھی زیادہ کس کو فالو کرتے ہیں۔
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی جوڑی حبا بخاری اور آریز احمد ندا یاسر کے شو میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی زندگی سے اور کیرئیر سے متعلق کئی باتیں کیں۔
اس دوران شو کی میزبان ندا یاسر نے اس جوڑی سے دلچسپ سوالات کیے اور راز اُگلوائے۔
ندا یاسر نے اس دوران حبا بخاری سے سوال کیا کہ ’وہ کونسی اداکارہ ہے جسے آپ کے شوہر آپ سے بھی زیادہ انسٹا گرام پر فالو کرتے ہیں؟
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
جس پر آریز احمد کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا، انسٹا گرام پر سب سے زیادہ اداکارہ عائزہ خان کو فالو کرتے ہیں۔
اس سوال کے جواب میں جہاں حبا بخاری شش و پنج میں مبتلا ہو گئی وہیں ندا یاسر اور آریز احمد نے ہنسنا شروع کر دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
حبا بخاری پہیلیوں کی طرح اداکاراؤں کے نام بوجھتے عائزہ خان کے نام پر پہنچیں۔
حبا بخاری پر بھی اس شو کے دوران ہی پہلی مرتبہ یہ انکشاف ہوا کہ اُن کے شوہر عائزہ خان کو اُن سے بھی زیادہ فالو کرتے ہیں جس پر حبا نے حیرانگی کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
