وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔
کویتی وزییر خارجہ ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح کی جانب سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا گیا ہے۔
اس دوران دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کویت کے وزیر خارجہ ڈاکٹر شیخ احمد ناصر المحمد الصباح نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد بھی پیش کی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کویت کے برادرانہ تعلقات مثالی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد، بسلسلہ روزگار کویت میں مقیم ہے اور دونوں ممالک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کویت کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News