Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

زائد العمری میں وزن کیسے کم کیا جائے؟ صبا فیصل نے آسان نسخہ بتا دیا

Now Reading:

زائد العمری میں وزن کیسے کم کیا جائے؟ صبا فیصل نے آسان نسخہ بتا دیا

پاکستانی نشریاتی اداروں میں بطورِ نیوز اینکر کام کرنے کے بعد شوبز کی دنیا میں والدہ ساس اور بڑی بہن کے کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ صبا فیصل نے زائد العمر خواتین کو وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتا دیا۔

ڈراموں میں اپنی بہترین اداکاری سے سب کے دلوں میں راج کرنے والی اداکارہ صبا فیصل نے زائد العمر خواتین کو وزن کم کرنے کا آسان نسخہ بتاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سادہ طریقے سے اپنا وزن کم کیا۔

صبا فیصل نے حال ہی میں رابعہ انعم کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ادھیڑ عمری میں خواتین کی فٹنیس اور خصوصی طور پر وزن کو کم کرنے کے معاملے پر کھل کر باتیں کیں۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

Advertisement

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ان کی جانب سے وزن کم کیے جانے پر ان کی بیٹی اداکارہ سعدیہ فیصل بھی حیران رہ گئیں اور انہوں نے انہیں شاباشی بھی دی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کی بیٹی سعدیہ فیصل فٹ رہنے کے لیے نہ صرف ڈائٹنگ کرتی ہیں بلکہ وہ ورزش بھی کرتی ہیں، تاہم ان کے مقابلے انہوں نے منظم انداز میں خود کو فٹ کیا۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

ایک سوال کے جواب میں صبا فیصل نے بتایا کہ وہ جب بیرون ممالک یا بیرون شہر جاتی ہیں تو وہاں کے کھانوں کے ذائقے کے حساب سے ڈائٹنگ کو کچھ وقت کے لیے بھول جاتی ہیں اور وہ کھانوں کا ذائقہ ضرور چکھتی ہیں کیونکہ وہ کھانے پینے کی بےحد شوقین ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ ادھیڑ عمری کے باوجود انہوں نے ڈائٹنگ کے لیے سادہ اصول اپنائے اور کچھ ہی وقت میں اپنا وزن کم کرکے خود کو بہتر بنایا۔

Advertisement

صبا فیصل نے کہا کہ انہوں نے وزن کم کرنے کے لیے چاول اور روٹی سمیت چینی کا استعمال ختم کر دیا اور انہوں نے کبھی کبھی براؤن چاول کھائے۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ انہوں نے چکناہٹ والے کھانے بھی بند کرکے بوائل چیزیں سبزیاں اور مچھلی وغیرہ کھائیں۔

صبا فیصل کا کہنا تھا کہ انہوں نے مرغی چھوڑ کر مٹن کھانا شروع کیا اور ڈائٹ کی وجہ سے وہ آخری بار رات 8 بجے ہلکی پھلکی غذا کھاتی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Saba Faisal (@sabafaisal.official)

Advertisement

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ رات کو بھی زیادہ سے زیادہ پانی پیا کریں، اگرچہ زیادہ پانی پینے سے نیند خراب ہوتی ہے مگر وہ صحت کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے ادھیڑ عمر خواتین کو تجویز دی کہ وہ تھوڑی سی ہمت کرکے ڈائٹنگ کرلیں اور کچھ دنوں کی مشکل کے بعد وہ عادی ہوجائیں گی اور ان کا وزن کم ہوجائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکار منظور قریشی نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا
جان سینا اور شاہ رخ خان کی ملاقات؛ تصاویر وائرل
معروف پاکستانی اداکار انتقال کرگئے
ساری ٹینشن ختم کرنے کے لئے اپنی بیٹی کا قتل کرنا چاہتی تھی، اداکارہ ثروت گیلانی
وزیراعظم شہباز شریف سے سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات
ہمارے معاشرے میں لوگ سوشل میڈیا پر بہت جلدی غصے میں آ جاتے ہیں، عمران ہاشمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر