Advertisement

بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاہد آفریدی نے مدد کی ،شاہین آفریدی کا انکشاف

پاکستان کرکٹ کے لیے سب سے مشہور دنوں میں سے ایک 24 اکتوبر 2021 کو آیا جب پاکستان نے آئی سی سی  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی اپنے اوپننگ برسٹ کے ساتھ اہم تھے جس نے روہت شرما اور کے ایل راہول کی بھارت  کی اوپننگ جوڑی کو اڑا دیا۔

 بائیں ہاتھ کے باؤلر نے بعد میں ویرات کوہلی کی وکٹ حاصل کی اور بھارت  کو 151 رنز تک محدود کرنے میں مدد دی۔

شاہین آفریدی  نے اپنے چار اوورز میں 31 رنز دے کر 3 کے متاثر کن اعداد و شمار کے ساتھ مکمل کیا۔

 ان کے اسپیل نے  بھارت کو ویسا ہی نقصان پہنچایا جیسا کہ محمد عامر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017 کے فائنل میں اسی اپوزیشن کے خلاف کیا تھا جہاں انہوں نے اپنے ٹاپ 3 کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔

Advertisement

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین نے اپنے منصوبوں کے بارے میں کھل کر بتایا کہ انہوں نے میچ سے قبل شاہد آفریدی سے کیسے مشورہ لیا۔

انہوں نے کہا کہجب ہمارا ٹی ٹوئنٹی  ورلڈ کپ میں  بھارت کے خلاف وہ میچ تھا، میں نے لالہ سے درخواست کی کہ وہ مجھ سے بات کریں، کیونکہ اس سے پہلے میں نے بھارت کے خلاف صرف ایک میچ کھیلا، وہ بھی ایشیا کپ میں، جس کے ساتھ ون ڈے فارمیٹ میں تھا اور یہ ایک  ٹی ٹوئنٹی گیم تھا اور ہم نے کبھی بھی  بھارت کے خلاف ورلڈ کپ میچ نہیں جیتا تھا۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ  تو میں نے سوچا کہ یہ میرے لیے بہت بڑا موقع ہےچنانچہ میں نے لالہ کو کچھ تجاویز کے لیے بلایا اور ان سے پوچھا، ‘آج میں کیا مختلف کروں؟۔

انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی نے مجھے بہت اچھا مشورہ دیا اور کہا کہ ‘کچھ ایسا کرو کہ پورا اسٹیڈیم صرف شاہینوں کو دیکھے’ اور بولنگ اور فیلڈنگ میں اپنا 100 فیصد حصہ دےمیں نے ابھی ایسا کیا اور ہمیں نتائج ملے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version