Advertisement

نسیم شاہ کی کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی کامیابی

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کےمطابق کاؤنٹی چیمپئین شپ کا آغاز ہو چکا ہے،اور کئی پاکستانی بھی اس چیمپئین شپ کا حصہ ہیں،

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج کاؤنٹی کرکٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی ہے۔

نسیم شاہ کاؤنٹی کرکٹ میں گلوسٹر شائر کی نمائندگی کر رہے ہیں،اب تک کے کھیلے گئے میچ میں نسیم شاہ نے 41 رنز کے عوض 1 وکٹ حاصل کر لی ہے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کے اسکور کارڈ میں 19 رنز کا بھی اضافہ کیا ہے۔

آج کا میچ  گلوسٹر شائر اور نارتھمپٹن شائر کے درمیان کھیلا جا رہا ہے،جس کا آج دوسرا روز ہے،  نارتھمپٹن شائر نے ٹاس جیت پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

Advertisement

گلوسٹر شائر کی ٹیم پہلی اننگ میں  223 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی،ٹیم کی جانب سے جیمس بریسی نے 117 رنز کی اننگ کھیلی۔

نارتھمپٹن شائر نے اب تک اپنی پہلی ننگ میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنا لیے ہیں۔

اس سے قبل نسیم شاہ قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں۔

حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی نسیم شاہ نے اپنی بولنگ سے ہر کسی کو متاثر کیا ہے۔

واضح رہے کہ سیم شاہ پہلی بار کاؤنٹی کرکٹ چیمپئین شپ کا حصہ بنے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
دوسرا ٹی 20، پاکستان کی سیریز میں شاندار واپسی، پروٹیز کو 9 وکٹوں سے شکست
پاک فوج کی زیرِ اہتمام شمالی وزیرستان میں ٹی 20 کرکٹ لیگ کا کامیاب انعقاد
ایشین یوتھ گیمز والی بال فائنل، ایران نے پاکستان کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version