Advertisement

اے ڈی بی چھوٹے کسانوں کی معاونت کے لیے کردار ادا کرنے کے لیے تیار

ایشیائی ترقیاتی بینک اور ایل ڈی سی نے جمعرات کو سو ملین ڈالرقرضہ کے معاہدے پردستخط کردئیے ہیں جس کے تحت پاکستان انڈونیشیا، تھائی لینڈ اور ویتنام میں پچاس ہزار  سے زائد چھوٹے کسانوں کو معاونت فراہم کی جائیگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق معاہدے کے تحت متعلقہ ممالک میں چھوٹے کسانوں کو فصلوں کی انوینٹری کے حوالہ سے آپریشنز میں معاونت بھی فراہم کی جائیگی۔

اس تناظر میں اے ڈی بی نے کہا ہے کہ معاہدے سے غذائی رسد کی زنجیر کو محفوظ بنانے اور چھوٹے کسانوں کے لیے قابل اعتماد آمدنی میں اضافہ کوممکن بنایاجاسکے گا۔

بینک کے نائب صدر برائے پرائیوٹ سیکٹر آپریشنز نے بتایا کہ چھوٹے کسان پہلے ہی موسمیاتی تبدیلیوں اور کوویڈ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں جس کے نتیجے میں آمدنی میں کمی، فصلوں اور خوراک کے ضیاع اور سپلائی چین میں خلل پڑ رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے سے کسانوں کو قابلِ بھروسہ آمدورفت یقینی بنانے روزگارکے تحفظ اور اثاثوں کو محفوظ رکھنے میں مددملے گی۔

Advertisement

 اے ڈی بی نے کہا ہے کہ بینک غربت کے خاتمے کے لئے اپنی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے ایک خوشحال، جامع، لچکدار، اور پائیدار ایشیا وبحرالکاہل کے حصول کے لئے پرعزم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version