وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہےکہ عمران خان دورکی معاشی بدحالی سےنوازشریف پریشان ہیں۔
وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے نواز شریف اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کو معیشت پر بریفنگ دی، پی ٹی آئی دورحکومت میں معیشت کا بیڑہ فرق کیا گیا، میاں نوازشریف نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہارکیا ہے.
انہوں نے کہا کہ عمران خان دورکی معاشی بدحالی سےنوازشریف پریشان ہیں، اس سال خسارے کا بجٹ ہوگا، اتحادی حکومت کا اہم مسئلہ معاشی حالت بہتر کرناہوگا۔
مفتاح اسماعیل ںے کہا کہ نگران حکومت آئی ایم ایف سے مذاکرات نہیں کرسکتی، الیکشن ہی مسائل کا حل ہیں، سبسڈی ختم نہیں کریں گے تو دوبارہ قرض لیناپڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار سے رہنمائی لیکر معاشی حالات بہترکرنےکی کوشش کررہےہیں، کم ازکم تنخواہ25ہزار ہی ہوگی، پنشن اورتنخواہ10فیصدبڑھانےکافیصلہ واپس نہ لیا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
