Advertisement
Advertisement
Advertisement

وسیم خان آئی سی سی میں جنرل منیجر بننے کے لیے لائن میں لگ گئے: رپورٹس

Now Reading:

وسیم خان آئی سی سی میں جنرل منیجر بننے کے لیے لائن میں لگ گئے: رپورٹس

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے سابق چیف ایگزیکٹو وسیم خان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں جنرل منیجر بننے کے لیے تیار ہیں، یہ بات انگلش صحافی جارج ڈوبل نے بتائی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وسیم کو اس کردار کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے اور اگلے ہفتے دبئی میں ان کا انٹرویو کیا جائے گا۔

اس وقت آئی سی سی میں جنرل منیجر کا عہدہ جیوف ایلارڈائس کو آئی سی سی کے سی ای او کے عہدے پر ترقی دیے جانے کے بعد خالی ہے،ترقی پانے سے پہلے انہوں نے اپنے عہدے پر کل آٹھ سال گزارے تھے۔

وسیم خان ایک موقع پر، ٹام ہیریسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ( ای سی بی) کے چیف ایگزیکٹو کے طور پر تبدیل کرنے کی دوڑ میں بھی تھے۔

انہوں نے گزشتہ سال پی سی بی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جب نیوزی لینڈ اور انگلینڈ نے سیکیورٹی خدشات کے باعث ملک میں دورے ترک کردیے تھے۔

Advertisement

یہ استعفیٰ پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجہ کے بطور چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے کے دو ہفتوں کے اندر سامنے آیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے احتجاج اور یو اے ای سے میچ پر بھارتی میڈیا آئی سی سی پر برس پڑا
آئی سی سی کا دہرا معیار ، 2008 میں بھارتی ٹیم کے احتجاج پر امپائراسٹیوبکنر کوہٹادیا گیا تھا
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
مصافحے کے بعد نیا انکار؛ سوریا کمار کا ایشیاکپ کی ٹرافی محسن نقوی سے لینے سے انکار
ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، میچ ہارنے پر راشد خان کی پاکستانی امپائر سے بدتمیزی
پاکستان اور یو اے ای کا میچ آج شیڈول کے مطابق کھیلے جانے کا امکان، تیاریاں مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر