Advertisement

موجودہ سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلئے

عمران خان

ملک میں موجودہ سایسی صورتحال کی  پیش نظر وزیراعظم کی جانب سے آج اہم اجلاس طلب کرلیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ آج دوپہر کے وقت ہوگا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا اور ساتھ ہی دھمکی آمیز خط کو پبلک کرنے کے لیے کابینہ سے منظوری بھی دی جائیگی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت آج سیاسی کمیٹی کا بھی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس میں آئندہ انتخابات سے متعلق پارٹی رہنماؤں اور سابق ایم این ایز سے مشاورت کی جائیگی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت  پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔

Advertisement

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر بریفنگ طلب کرلی ہے۔

اس دوران سیکرٹری قانون کابینہ اجلاس سے قبل وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے اور خط کے معاملے پر گفتگو کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان آج قوم سے اہم خطاب بھی کریں گے جس کے متعلق گزشتہ روز انہوں نے اپنے پیغام میں بھی واضح کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
شہریوں کے تحفظ کیلئے سرحد پار دہشتگردوں کیخلاف اقدامات کرتے رہیں گے ، خواجہ آصف
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version