رائل چیلنجرز بنگلور کے تیز گیند باز ہرشل پٹیل اپنی بہن کی موت کے بعد آئی پی ایل بائیو ببل سے باہر ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور کے فاسٹ بولر ہرشل نے ہفتہ کو پونے میں ممبئی انڈینس کے خلاف کھیل کے بعد ببل چھوڑ دیا۔
ہرشل کب تک کرکٹ سے دور رہیں گے اس کی تصدیق ہونا ابھی باقی ہے اور توقع ہے کہ وہ کم از کم ایک میچ سے محروم رہیں گے، جو منگل کو چنئی سپر کنگز کے خلاف ہوگا۔
ایک بار واپس آنے کے بعد، انہیں لازمی طور پر تین دن کی قرنطینہ مدت سے گزرنا پڑے گا۔
ہرشل پچھلے دو سیزن میں آر سی بی کے لیے شاندار رہے ہیں اور انھوں نے ہفتہ کو ممبئی انڈینس کے خلاف اپنی ٹیم کی جیت میں 23 رن پر 2 وکٹیں بھی لیں۔
چھ وکٹوں کے ساتھ وہ آر سی بی کے دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہیں، مجموعی طور پر ہرشل کے نام آئی پی ایل کے 67 میچوں میں 84 وکٹیں ہیں۔
ان کی بہترین کارکردگی 2021 کا سیزن تھا جہاں اس نے 14.34 کی اوسط سے 32 وکٹوں کے ساتھ پرپل کیپ جیتی۔
تاہم، ہرشل کو 2022 کی میگا نیلامی سے پہلے آر سی بی انتظامیہ نے برقرار نہیں رکھا تھا لیکن انہیں 10.75 کروڑ روپے میں خریدا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ہرشل نے پچھلے سال اپنے ڈیبیو کے بعد سے آٹھ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کی نمائندگی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
