Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیان واپی مسجد: جمعیت علماء ہند کی اپیل

Now Reading:

گیان واپی مسجد: جمعیت علماء ہند کی اپیل

جمعیت علماء ہند نے علما ، مقررین و اعظین اور ٹی وی مناظرین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ گیان واپی مسجد کے حوالے سے ٹی وی ڈیبیٹ اور مباحثوں میں شرکت سے پرہیز کریں۔

یہ قضیہ عدالت میں زیر بحث ہے، اس لیے پبلک ڈی بیٹ میں اشتعال انگیز مباحثے اور سوشل میڈیا پر تقاریر نہ کریں۔

 بنارس کی گیان واپی مسجد کو لے کر تنازع بڑھتا جا رہا ہے۔ ہندو تنظیموں کی طرف تار بیان بازی ہو رہی ہے اور بہت سے الزامات لگا کر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

اس حوالے سے جمعیت علماء ہند محمود مدنی گروپ کی جانب سے اس مسئلہ کو لے کر باضابطہ اپیل جاری کی گئی ہے ۔

جمعیت علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گیان واپی مسجد کا قضیہ، فرقہ پرست عناصر کی شرارت کی وجہ سے، ان دنوں عوامی اور عدالتی سطحوں پر زیر بحث ہے۔

Advertisement

مولانا محمود اسد مدنی نے کہا کہ کچھ شرپسند عناصراور متعصب میڈیا، جذباتیت سے نتھی کرکے دو قوموں کے درمیان فتنہ پیداکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ایسے حالات میں جمعیۃ علماء ہند سبھی اہل وطن خاص طور پر مسلمانوں سے اپیل کرتی ہے کہ گیان واپی مسجد وغیرہ کے مسئلے کو سڑک پر نہ لایا جائے اورہر طرح کے عوامی مظاہروں سے گریز کیا جائے۔

جمعیت علماء ہند نے مزید کہا کہ اس معاملہ میں مسجد انتظامیہ کمیٹی فریق کی حیثیت سے مختلف عدالتوں میں مقدمہ لڑرہی ہے، ان سے امید ہے کہ وہ مضبوطی سے یہ مقدمہ آخر تک لڑیں گے۔

ملک کی دوسری تنظیموں سے اپیل ہے کہ وہ براہ راست اس میں مداخلت نہ کریں۔ جو بھی مدد کرنی ہے وہ بواسطہ انتظامیہ کمیٹی کی جائے۔

واضح رہے کہ انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی نے گیان واپی مسجد معاملے پر پراسرار چپ سادھ رکھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
امریکا میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، داعش سے وابستہ 4 افراد گرفتار
امریکی سینیٹ نے 100 سے زائد ممالک پر ٹرمپ کے عالمی ٹیکسز ختم کرنے کا بل منظور کرلیا
اینٹی ٹیرف اشتہار تنازع: کینیڈین وزیراعظم نے صدر ٹرمپ سے معافی مانگ لی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر