امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل کی مصنوعات کو دنیا بھر میں شان و شوکت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں آئی فون کے کسی بھی نئے ماڈل کی آمد کے فورا بعد ہی اگلے ماڈل کی لانچنگ کا انتظار شروع کردیتے ہیں۔
گزشتہ سال جب ایپل نے آئی فون 13 اور 13 پرو سیریز لانچ کیا تو اس کے کچھ عرصے بعد ہی ٓئی فون 14 کے حوالے سے قیاس آرائیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جو کہ تاحال جاری ہے۔
موبائل فون اور اس سے متعلق خبریں شایع کرنے والی ویب سائٹ جی ایس ایم ارینا کے مطابق ایپل نے کیمرا ڈیزائن میں اہم تبدیلی کے لیے ایک نئے سپلائر کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل نے آئی فون 14 سیریز میں کیمرے کے معیار بہتری اور کچھ شکایات کے ازالے کے لیے چینی سپلائر کے ساتھ معاہدہ ختم کردیا ہے۔
ٹیکنالوجی جائنٹ نے کیمرے کے پرزہ جات کے لیے جنوبی کوریا کے سپلائرزایل جی انوٹیک کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔ جس کے بعد کمپنی نے آئی فون 14 کے لیے کیمروں کی تیاری شروع کردی ہے۔
اس نئے معاہدے کے تحت ایل جی انوٹیک آئی فون 14 سیریز کے لیے ہائی اینڈ سیلفی کیمرے تیار کرے گی۔ مذکورہ کمپنی پہلے ہی ایپل ڈیوائسز کے لیے بیک کیمرے تیارکررہی ہے۔ جب کہ فرنٹ کیمرے کے لیےایپل نے ایک نامعلوم چینی سپلائراور شارپ کے ساتھ معاہدہ کررکھا تھا۔
لیکن ایپل کی جانب سے سیلفی کیمرے کے معیار میں بہتری کی قیمت صارفین کو ہی ادا کرنی پڑے گی کیوں کہ کیمرا کمپونینٹ کے لیے ایل جی انو ٹیک کی لاگت چینی سپلائر سے تین گنا زائد ہے۔
ایپل کی جانب سے سپلائرزکی تبدیلی کا فیصلہ فرنٹ کیمرے میں یکے بعد دیگرے آنے والی شکایات کے بعد کیا گیا ہے۔ اور اس اہم تبدیلی کے بعد آئی فون 14 میں اب تک کا سب سے مہنگا ترین سیلفی کیمرا لگایا جائے گا جس میں سیلفی کے دلدادہ افراد کے لیے آٹو فوکس فیچر بھی دیا جائے گا۔
امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ کی جانب سے اآئی فون 14 کی لانچنگ کے حوالے سے تاحال کوئی آفیشل بیان جاری نہیں کیا گیا ہے لیکن ممکنہ طور پر اسے ستمبر میں ہونے والے اپیل ایونٹ میں چار ماڈلز آئی فون 14، ٓئی فون 14 پرو، ٓئی فون 14 میکس اور آئی فون 14 پرو میکس کے ساتھ لانچ کیا جاسکتا ہے۔
لیکس کے مطابق آئی فون 14 میں معمول سے ہٹ کر بڑی اسکرین کے ساتھ فلیگ شپ چپ سیٹ A15 ایس او سی دیا جائے گا ۔ آئی فون 14 میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 14 پرو میکس میں 6.7 انچ کی اسکرین دیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
