پاکستانی شوبز شخصیات کی مداحوں کو عید کی مبارکباد

عید مبارک
پاکستان کے نامور فنکاروں کی جانب سے مداحوں کے لیے عید مبارکباد کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔
دنیا بھر میں آج مسلمان عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے سے منارہے ہیں جب کہ کچھ ممالک آج عید الفطر کا دوسرا دن ہے تاہم پاکستان میں چند اضلاع کو چھوڑ کر آج عید منائی جارہی ہے جس پر فنکاروں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام عید مبارک کے پیغامات بھیجے گئے ہیں۔
نامور اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر اداکار وہدایت کار یاسر حسین کے ساتھ اپنی تصویر انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی اس موقع پر ان کا بیٹا کبیر حسین بھی موجود تھا جس کو تصاویر میں اپنے والد کے ساتھ موج مستیاں کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کیپشن میں اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے ’’عید مبارک‘‘ لکھا گیا۔
شوبز سے وابستہ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش تیمور کی جوڑی نے بھی منفرد انداز میں مداحوں کو عید کی مبارکباد دی ۔
اداکارہ عائزہ خان کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک مختصر ویڈیو اپ لوڈ کی گئی جس میں اداکارہ اپنے شوہر کے ہمراہ واک کرتے ہوئے آتی ہیں اور اگلے ہی لمحے ان کے بچے شرارتیں کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں لیکن ویڈیو کی دلچسپ بات یہ ہے کہ بچوں نے بھی اپنے والدین کی طرح کپڑے پہن رکھے ہیں۔
پاکستانی اداکارہ سارہ خان نے بھی مداحوں کو عید مبارک کہنے کے لیے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا سہارا لیا ، اور انہوں نے اپنے شوہر گلوکار فلک شبیر کے ہمراہ خوبصورت تصاویر بھی شیئر کیں جس میں دونوں مختلف پوز بناتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

