Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سگریٹ نوشی کے بعد نیکوٹین کے اخراج میں مدد گار غذائیں

Now Reading:

سگریٹ نوشی کے بعد نیکوٹین کے اخراج میں مدد گار غذائیں

نشہ کسی بھی صورت میں ہو صحت کے لئے نقصان کا باعث بنتا ہے یہ جاننے کے باوجود نشہ ہر معاشرے میں تیزی سے بڑھ رہا ہے خصوصی طور بچے اور نوجوان افراد اس لت کا زیادہ شکار ہے بد قسمتی سے اس کے بارے جتنی آگاہی بڑھ رہی ہے اسی تناسب سے اس کے استعمال میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

نشہ کی وجہ کوئی بھی ہو لیکن اس کے مضر اثرات سے بچانے کی راہ ضرور موجود ہوتی ہے۔ یہاں جس نشے کا ذکر کیا جارہا ہے وہ ہے سگریٹ نوشی، سگریٹ پینے والا شخص صرف ایک سگریٹ پینے کے نتیجےمیں 4000 سے زیادہ مضرصحت کیمیکل جسم میں داخل کرتا ہے جس میں   نیکوٹین سب سے مہلک ثابت ہوتا ہے۔

 اس کی وجہ یہ ہے کہ جب سگریٹ نوشی کی وجہ سے نیکوٹین جسم میں داخل ہوتا ہے تو دماغ اس کا عادی ہوجاتا ہے اور اس طرح اس کی طلب ہونے لگتی ہے اور یوں انسان نشہ کا عادی بن جاتا ہے۔ اس طرح یہ عادت وقت کے ساتھ مزید پختہ ہونے لگتی ہے اورجسم میں کئی دائمی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ جاتاہے۔

اگر کوئی سگریٹ نوشی کی عادت کو ترک کرنا چاہتا ہے تو ماہرین اسے بتدریج کم کرنے کا مشورہ دیتے ہیں اور نیکوٹین ڈیٹوکسیفیکیشن کا عمل اس صورت میں مؤثرثابت ہوتا ہے اس طرح یہ طریقہ بنا کسی مشکل اور تکلیف کے اس عادت سے سے چھٹکارے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

قدرت نے پھلوں کو جہاں غذائیت اور صحت سے بھرپور بنایا ہے وہیں ان میں مختلف نشہ سے نجات اور بیماریوں سے تحفظ کے لئے بھی ایسے خواص رکھے ہیں جن کو غذا میں شامل رکھنے سے آپ جسم کوکئی طرح کے مضر کیمیکل سے پاک کرسکتے ہیں۔

Advertisement

آج یہاں پر اسی طرح کی چند غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو سگریٹ نوشی کے نتیجے میں جسم میں داخل ہونے والے نیکوٹین کے اخراج کو یقینی بناکر اس عادت سے نجات میں مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

خالص نارنگی کا رس

جسم سے نیکوٹین صاف کرنے کے لئے نارنگی کا رس انتہائی مؤثراور کار آمد گھریلونسخہ ہے۔  خاص کر ایسے افراد جو سگریٹ نوشی سے تائب ہوکراسے فوری ترک کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ یہ نشے کو ترک کرنے کی صورت میں پیدا ہونے والی علامات کوکم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے اس کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ نیکوٹین کو فوری جسم سے خارج نہیں کرتا بلکہ بتدریج اسے کم کرکے اس لت سے نجات دلادیتا ہے۔ نارنگی کا رس سگریٹ چھوڑنے والی ادویات کی نسبت زیادہ کار آمد ہے۔

بروکولی(شاخ گوبھی)

Advertisement

سپر فوڈ میں شامل اس سبزی کو غذا میں شامل رکھنے سے جسم میں نیکوٹین کی سطح کو آسانی سے کم کیا جاسکتا ہے یہ سبز پتوں والی سبزی وٹامن بی 5 اور سی بھرپور ہوتی ہوتی ہے جوتمباکونوشی کے نتیجے میں ضائع ہونے والے وٹامن سی کودوبارہ بحال کر دیتی ہے تحقیق کے مطابق وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈینٹ ہے جو جسم میں داخل ہونے والے فری رڈیکلزاور زہریلے کیمیکلز سے تحفظ فراہم کرتا ہے اس طرح آپ اندرونی طورپر صحت مند رہتے ہیں۔

گاجر کا رس

سگریٹ نوشی کے نتیجے میں جب نیکوٹین جسم میں داخل ہوتی ہے تو یہ سانس کے ذریعے دماغ اور خون کے نظام میں داخل ہوسکتی ہے اور تین دن تک جسم موجود رہ کرجلد کے ساتھ کئی اعضاء کے نقصان کا باعث بن سکتی ہے لیکن ان منفی اثرات سے تحفظ کے لئے گاجر کا رس موجود ہے اس میں موجود اہم غذائی اجزاء جیسے وٹامن اے، سی، کے اور بی جو جسم سے نیکوٹین کے اخراج میں مؤثر ثابت ہوتے ہیں۔

پانی

Advertisement

پانی ہی زندگی ہے یہ جسم کے تمام اعضاء کے افعال کی بہتر انجام دہی کو نہ صرف یقینی بناتا ہے بلکہ جسم سے تمام قسم کی نقصان دہ ادویات اور کیمیکلز کو خارج کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے نیکوٹین ان میں سے ایک ہے۔ روزانہ 8 گلاس پانی پینا جسم کو نیکوٹٰن سے پاک کرنے مدد فراہم کرے گا۔ اگر سادہ پانی پینا مشکل ہوتو اس میں لیموں کا رس یا دیگر پھلوں کو شامل کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس طرح یہ جسم کے زہریلے مادوں کو باہر کرنے میں اور بھی مؤثر ثابت ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزن میں کمی کا نیند سے کیا تعلق ہے؟
خوش رہنا چاہتے ہیں تو اِن باتوں پر عمل کریں!
پھلوں اور سبزیوں کو ذخیرہ کرنے کے 5 طریقے جانیے
ہماری ملازمت دماغی صحت کے لیے کتنی اہم ہوتی ہے؟ جانیے
ناشتے میں کیا کھانا سب سے زیادہ صحت مند ہے؟
وہ غذائیں جو بچوں کو ہرگز نہیں دینی چاہیے!!!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر