Advertisement

عامر خان فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا ٹریلر کس منفرد انداز میں ریلیز کرینگے؟ جانئیے

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اس سال اگست میں نمائش کےلئے پیش کی جانے والی اپنی نئی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا  ٹریلر ذرا منفرد انداز میں پیش کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

سپر اسٹار عامر خان آئی پی ایل کے فائنل کی میزبانی کریں گے اور 29 مئی کو آئی پی ایل کے فائنل کے دوران ہی وہ اپنے مداحوں کو اس فلم کے ٹریلیر کی ریلیز کا ایک خاص تحفہ بھی دینگے۔

واضح رہےکہ آئی پی ایل کی پہلی اننگز اور ڈھائی منٹ کے دوسری اسٹریٹجک ٹائم آؤٹ کے دوران وہ ٹیلی ویژن پر اپنی آئندہ فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کا ٹریلر ریلیز کریں گے۔

 عامر خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں وہ ‘لال سنگھ چڈھا’ کے ٹریلر کی ریلیز کا اعلان کرتے ہوئے تفصیلات بتا رہے ہیں۔

بالی ووڈ سپراسٹارآئی پی ایل کے فائنل کی شام 6 بجے سے میزبانی کے فرائض بھی سر انجام  دینگے۔

گزشتہ ماہ عامر خان نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کا پہلا گانا ’کہانی‘ بھی مداحوں کیلئے ریلیز کیا تھا، جسے بے پناہ پسند کیا گیا۔

Advertisement

فلم  ’لال سنگھ چڈھا‘ کے اس گانے’کہانی‘ کےخوبصورت بول امیتابھ بھٹاچاریہ نے لکھے ہیں جبکہ گلوکار موہن کنن نے اپنی سحر انگیز آواز میں اسے گایا ۔

اس خوبصورت گانے کی موسیقی پریتم نے ترتیب دی ہے۔

عامر خان نے اس گانے کی آڈیوکو پہلے جاری کیا، کیونکہ ان کا کہنا ہےکہ یہ گانا دیکھنے سے زیادہ سننے کے لائق ہے۔

اس کے علاوہ عامر خان نے انسٹاگرام پر اس گانے کے بولوں کے ساتھ فلم کی ہیروئن کرینہ کپور کا ایک کلپ بھی شئیر کیا گیا۔

اس فلم میں کرینہ کپور خان، مونا سنگھ، اور چیتنیا اکینینی بھی جلوہ گر ہونگے ، یہ فلم سال 1994 میں ریلیز کی گئی  ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہینکس کی مشہور فلم ‘فاریسٹ گمپ’ کا ہندوستانی ریمیک ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version