Advertisement

پی ٹی آئی کا حکومتی اقدامات پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے گزشتہ رات سے جاری پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے گرفتاریوں کے حکومتی اقدامات پر عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں پرامن مارچ ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے اور ہم اپنے آئینی اور قانونی حق کے تحفظ کیلئے عدالت جارہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے نہیں سمجھ نہیں آ رہا کہ کیا کریں۔

پاکستن تحریک انصاف کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شامہ محمود قریشی نے کہا کہ کارکنان اور رہنماؤں کی گرفتاریوں کے یہ ہتھکنڈے ماضی میں کام آئے نہ آئندہ کارآمد ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ کل رات سے جس فسطائیت کا مظاہرہ کیا گیا ہے اس سے حکومت کی بوکھلاہٹ کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ پکڑدھکڑ ہمارے لانگ مارچ کو نہیں روک سکتی اور انہیں شائد علم نہیں کہ یہ تحریک، پی ٹی آئی سے کہیں آگے جا چکی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ آج ہر پاکستانی جو پاکستان کی خودمختاری اور حقیقی آزادی پر یقین رکھتا ہے وہ اس تحریک کا حصہ بن چکا ہے، طلباء، پروفیشنلز، ڈاکٹرز، انجینیرز سمیت ہر طبقے کے لوگ اس تحریک میں شامل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت نئے انتخابات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ آصف علی زرداری ہیں کیوں کہ انہیں علم ہے کہ اگر اب الیکشن ہو جاتے ہیں تو انہیں حاصل، حصول کچھ نہیں ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری سوچ بالکل واضح ہے ہم نے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے، ہم نے بیرونی غلامی قبول نہیں کرنی اور ہم نے اندرونی فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے۔

اس دوران بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہکسی تحریک کودباکرپاکستان بندکیاجاسکتاہےلیکن چلایانہیں جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رات ساڑھے11بجےکےبعدگرفتاریوں کاسلسلہ شروع ہوا لیکن بزدلانہ کارروائیوں سےہمارےحوصلےپست نہیں ہونگے،۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version