قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد حسنین نے بولنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق محمد حسنین کا لاہور میں آئی سی سی کی منظورشدہ بائیو مکینک لیب میں ٹیسٹ مکمل ہوا تاہم پی سی بی ٹیسٹ کی رپورٹ آئی سی سی کو بھیجے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اؤلنگ ایکشن پر آئی سی سی کا فیصلہ جون کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔
محمد حسنین کے باولنگ ایکشن پر نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے کوچز نے کام کیا، ایکشن ری ماڈل ہونے کے بعد کم از کم دو بار محمد حسنین کا ایکشن قانونی آیا۔
ذرائع کے مطابق حوصلہ افزاء رپورٹ کے بعد محمد حسنین کا باضابطہ بولنگ ایکشن ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا۔
واضح رہے کہ محمد حسنین کے ایکشن کو آئی سی سی نے نہیں ایک ممبر بورڈ نے رپورٹ کیا تھا ، ممبر بورڈ کے رپورٹ کرنے کی وجہ سے آئی سی سی کو ایکشن ٹیسٹ کرانے کے لیے کہنا ضروری نہیں تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حسنین کے بولنگ ایکشن کو درست کر کے آئی سی سی کو مطلع کرنا ہے،اب بولنگ ایکشن کی درستگی کے بعد پی سی بی آئی سی سی کوآگاہ کر دے گا ۔
یاد رہے کہ محمد حسنین کا بولنگ ایکشن آسٹریلیا کی بی بی ایل میں رپورٹ ہوا تھا تاہم لاہور کی بائیو مکینک لیب میں ہونے والے ٹیسٹ میں محمد حسنین کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار پایا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News