Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی سیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر جاری!!

Now Reading:

نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی سیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر جاری!!
نیٹ فلکس کی سب سے مہنگی سیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر جاری!!

امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے ایکشن اور تھرل سے بھرپورسیریز ’ دی گرے مین‘ کا ٹریلر آج جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مداحوں کے تجسس کو دیکھتے ہوئے دی گرے مین کے پوسٹرز کو جاری کردیا ہے اور ٹریلر کو بھی آج ہی کسی وقت جاری کردیا جائے گا۔

سیریز کے تازہ پوسٹر میں تامل اداکار دھنوش کو ایک خطرناک کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔ دی گرے مین کو 22 جولائی کو اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر ریلیزکردیا جائے گا۔

فلم کے پوسٹر نے ریلیز کے فوراً بعد ہی انڈیا میں دھوم مچادی تھی کیوں کہ ان میں تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار دھنوش ’ لیتھل فورس‘ کا خطرناک کردار ادا کررہے ہیں۔ نیٹ فلکس کے مطابق دھنوش’ دی گرے مین ‘ میں اپنے اداکاری کے کیرئیر کے سب سے منفرد اور جداگانہ کردار میں دکھائی دیں گے۔ جس کا کریڈٹ گرے مین کے ہدایت کارانتھونی رسو اور جوزف رسو کو جاتا ہے جنہوں نے دھنوش سے منفرد طریقے سے کام لیا۔

یاد رہے کہ گرے مین کے ہدایت کار اس سے قبل سپر ہیروز پر مشتمل شہرہ آفاق فلم ’ایوینجرز: اینڈ گیمم‘اور ایکشن فلم ’ ایکسٹریکشن‘ جیسی شاہ کار بھی تخلیق کرچکے ہیں۔

Advertisement

ناول ’دی گرے مین‘ سے ماخوذ اس فلم کی کہانی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی کے ایک ایجنٹ کے گرد گھومتی ہے جو ایجنسی کے خفیہ راز افشاء کرنے بعد اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ جاتا ہے۔ حکام اس ایجنٹ کو قتل کرنے کے لیے ایک کرائے کے قاتل کو ہائر کرتے ہیں۔

دی گرے مین کو نیٹ فلکس کا اب تک کا سب سے مہنگا پروجیکٹ بھی کہا جارہا ہے کیوں کہ اس سیریز کی تمام تر عکس بندی یورپ کے مختلف مقامات پر ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر