بھارت کے مشہور گلوکار اے آر رحمٰن کی بیٹی گلوکارہ خدیجہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔
’آسکر‘ اور گریمی ایوارڈ یافتہ بھارتی موسیقار و گلوکار اللہ رکھا رحمٰن (اے آر رحمٰن) کی صاحبزادی گلوکارہ خدیجہ رحمٰن منگنی کے 4 ماہ بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
اے آر رحمٰن کی بیٹی کی دسمبر 2021 میں آڈیو انجنیئر اور کاروباری شخص ریاض الدین سے منگنی ہوئی تھی جن سے انہوں نے عید الفطر کے موقع پر شادی کرکے نئی زندگی کا آغاز کردیا ہے۔
اپنی شادی کی خبر خدیجہ رحمٰن نے 5 مئی کو انسٹاگرام پر دی جب انہوں نے شریک حیات کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ انہوں نے شادی کرلی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ساتھ ہی گلوکارہ نے نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔
گلوکار و موسیقار اے آر رحمٰن نے بھی بیٹی کی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے شادی کے موقع پر اہل خانہ کے ہمراہ دولہا اور دلہن کے ساتھ بنوائی ہوئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بیٹی کہ پیا گھر سدھارنے پر شکرانے ادا کیے۔
اے آر رحمٰن کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں دولہا اور دلہن کے علاوہ دلہن کی والدہ، بہن اور بھائی سمیت والد بھی دکھائی دیے جب کہ ساتھ ہی دلہن کی دادی کا پورٹریٹ بھی تصویر میں دکھائی دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
گلوکارہ خدیجہ رحمٰن کی شادی پر مداحوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی۔
یاد رہے کہ خدیجہ رحمٰن متعدد ملایلم، تیلگو اور تامل فلموں میں گانے گا چکی ہیں جب کہ گزشتہ برس انہوں نے ’دبئی ایکسپو 2020‘ کے دوران باحجاب پرفارمنس کرکے لوگوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنائی تھی۔
واضح رہے کہ اے آر رحمٰن اور ان کے والدین پیدائشی ہندو تھے، والد کی وفات کے بعد موسیقار نے والدہ کے ہمراہ اسلام قبول کیا تھا اور آج انہیں بھارت سمیت دنیا بھر میں بےحد شہرت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
