Advertisement
Advertisement
Advertisement

لیور پول اہم میچ میں محمد صلاح اور ورجل کی خدمات سے محروم

Now Reading:

لیور پول اہم میچ میں محمد صلاح اور ورجل کی خدمات سے محروم

انگلش پریمئیر لیگ میں لیور پول کے ٹاپ اسکورر محمد صلاح اور ڈیفینڈر ورجل وین ڈجک آج ساؤتھمپٹن کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔

لیور پول کے یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ ہفتے کو چیلسی کے خلاف کپ فائنل میں زخمی ہو گئے تھے، محمد صلاح گروئن انجری کا شکار ہیں جبکہ ورجل گھٹنے کی انجری میں مبتلا ہیں۔

لیور پول کے مینجر کلوپ کو یقین ہے کہ دونوں کھلاڑی اینفیلڈ میں وولوز کے خلاف سیزن کے فائنل تک ٹھیک ہو جائیں گے۔

کلوپ پر امید ہیں کہ اسٹرائیکر محمد صلاح اور ورجل رواں ہفتے میں جلد ہی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں، اور صلاح سے ہماری کافی امیدیں وابستہ ہیںل۔

واضح رہے کہ اسٹرائیکر صلاح پریمئیر لیگ کے اس وقت رواں سیزن میں 22 گول کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں۔

Advertisement

لیور پول کے لئے ساؤتھمپٹن کے خلاف کامیابی بہت اہمیت کی حامل ہے، دو اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی سے مینجر کلوپ کی پریشانی میں اضافہ ہو چکا ہے۔

کلوپ نے میچ کے حوالے سے کہا کہ انجریز گیم کا حصہ ہیں، ٹیم صلاح کے بغیر میدان میں اترے گی، اس کا ہمیں اندازہ ہے، ہم اپنے گیم پلان میں تبدیلی لائیں گے۔

واضح رہے کہ پریمئیر لیگ کے رواں سیزن میں لیور پول نے مانچسٹر سٹی کو چار پوائنٹس پیچھے دھکیل دیا ہے۔

لیور پول کے مینجر کلوپ نے کہا کہ میچ میں کھلاڑیوں کو اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا، ہمیں لیگ میں اپنی پوزیشن کو مزید بہتر بنانا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انگلینڈ سے پچھلی سیریزکلوزہارے اس بارجیتنے کی پوری کوشش کریں گے، شان مسعود
آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان آج دبئی میں بھارت سے ٹکرائے گا
پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز؛ ناصر حسین نے انگلش کھلاڑیوں کو خبردار کردیا
فاطمہ ثناء کی نمبر ون آل راؤنڈر بننے کی خواہش
ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاک بھارت ٹاکرا کل دبئی میں ہوگا
انگلش کپتان کی پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت مشکوک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر