گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل، حکومت کا توسیع نہ دینے کا فیصلہ

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کی مدت ملازمت مکمل ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق رضا باقر کی بطور گورنر اسٹیٹ بینک 3 سالہ مدت آج مکمل ہوگی ہے۔
حکومت کی جانب سے ڈپٹی گورنر مرتضٰی سید کو گورنر اسٹیٹ بینک کا اضافی چارج دئیے جانے کا امکان بتایا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئے گورنر اسٹیٹ بینک کی تعیناتی کیلئے چار نام زیر غور ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک کیلئے سینیئر بینکر اورنگزیب خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے ڈی بی نور احمد کے نام زیر غور ہیں۔
اسکے علاوہ عاصم معراج حسین اور سابق سیکرٹری خزانہ شاہد محمود کا نام بھی زیر غور ہیں۔
نئے گورنر کی تعیناتی پانچ سال کیلئے ہوگی۔
خیال رہے کہ مئی 2019ء میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے سابق عہدیدار رضا باقر نے بطور گورنر اسٹیٹ بینک ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔
صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے رضا باقر کو تین سال کی مدت کے لیے گورنر اسٹیٹ بینک تعینات کرنے کی منظوری دی تھی۔
اس سے قبل ہارورڈ اور بیکرلے یونیورسٹیوں سے تعلیم یافتہ ڈاکٹر رضا باقر 2000ء سے آئی ایم ایف کے ساتھ منسلک تھے اور ابھی بطور سینیئر ریزیڈنٹ ریپریسینٹیٹو مصر میں خدمات انجام دے رہے تھے۔
اس کے علاوہ ڈاکٹر رضا باقر آئی ایم ایف مشن رومانیہ اور عالمی مالیاتی ادارے کے ڈیپٹ پالیسی ڈویژن کے سربراہ کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News