قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بنولر حسن علی نے کہا ہے کہ آسٹریلیا سیریز میں وکٹیں نہیں لے سکا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ میرے کیریئر کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق حسن علی، جو اس وقت کاؤنٹی چیمپئین شپ میں لنکاشائر سی سی سی کی نمائندگی کر رہے ہیں، نے کہا کہ پاکستان کے لیے تمام فارمیٹس میں ان کی مجموعی کارکردگی کافی اچھی رہی ہے اور امید ہے کہ وہ اپنی قومی ٹیم کے لیے وکٹوں میں واپس آ جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ناقدین کو خاموش کرنے کا پرفارمنس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں، میں آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز میں وکٹیں نہیں لے سکا لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ میرے کیریئر کا فیصلہ اسی بنیاد پر کیا جائے، میں فائٹر ہوں اور بھرپور واپسی کروں ۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ مجموعی طور پر، میں نے تمام فارمیٹس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اگر میں دیکھوں تو میں اپنے ڈیبیو کے بعد سے قومی ٹیم کا دوسرا بہترین بولر ہوں اگر پہلا نہیں تو۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک کھلاڑی ہر میچ یا سیریز میں پرفارم نہیں کر سکتا، ماضی میں کئی عظیم کرکٹرز کو اپنے کیرئیر کے دوران تنقید کا سامنا کرنا پڑا، محنت اور کوشش میرے ہاتھ میں ہے، میں اپنی کوتاہیوں کو دور کرنے کی کوشش کروں گا۔
حسن علی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جانتے ہیں کہ میں ایک فائٹر ہوں اور اسی لیے وہ مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔
حسن گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سب سے اہم سیمی فائنل میں میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے کے بعد شدید تنقید کی زد میں تھے۔
حسن علی نے مزید کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیچ چھوڑنے پر شائقین کی تنقید جائز ہے، میں دو رات نہیں سو سکا کیونکہ پاکستانی ٹیم بہت اچھا کھیل رہی تھی اور میری وجہ سے فائنل تک نہیں پہنچ سکی لیکن یہ درست نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News