Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں

ملک  کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب، اسلام آباد، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 07-09 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں معمول سے 06-08 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے عوام کو گرمی کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ملک کے جنوبی اور وسطی میدانی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں،  ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Advertisement

ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا عام درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے  اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اعضا درست انداز میں کام نہیں کرتے ، لو اسی وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے اور پھر انسان ہیٹ اسٹروک کا شکارہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک جسم میں خون گرم کرتا ہے جس سے خون میں موجود پروٹین پگھلنے لگتے ہیں ، جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کےلیے تیزی سے پسینہ خارج ہوتا ہے ، جسم کا پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور بلڈ پریشر گرنے لگتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر