Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے’

Now Reading:

‘پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کو نیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے’
حافظ حمداللہ

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اسٹیبلشمنٹ کونیوٹرل دیکھنا چاہتی ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ نے کہا کہ آئینی حدود میں رہ کر کردار ادا کرنا ہی نیوٹریلٹی ہے، عمران اینڈ گوگی گینگ کی اصل پریشانی نیوٹریلٹی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ گوگا خان اینڈگوگی گینگ کی خواہش ہے کہ فوج نیوٹرل نہ رہے ، انکی خواہش ہے انکی سرپرستی جاری رکھ کر موجودہ حکومت کا خاتمہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ  عمران نیازی خود کو حق پرست اور وفادار جبکہ باقی سب کو باطل اورغدار سمجھتے ہیں، اداروں کے خلاف بیان بازی کا مقصد انہیں اپنی حمایت پر مجبور کرنا ہے۔

Advertisement

حافظ حمداللہ نے کہا کہ  وہ چاہتے ہیں کہ توشہ خانہ چوری ،فارن فنڈنگ ،گوگی جوگی گینگ اورآئین شکنی میں انکے پول نہ کھلے جائیں  لیکن پی ڈی ایم اور پوری قوم اسٹیبلشمنٹ کو آئینی حدود میں رہ اپنی آئینی زمہ داری پوری کرنے کی خواہش مند ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے نیوٹریلٹی کے فیصلے کوقدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے، موجودہ حکومت کی ترجیحات میں انتخابی اصلاحات ساتھ جلد از خلد انتخابات شامل ہیں۔

  حافظ حمداللہ  نے کہا کہ پی ڈی ایم اورمتحدہ اپوزیشن آپکی حکومت کے خاتمے کے بعد آپکو سیاسی میدان میں بھی ووٹ سے شکست فاش دینگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
آزاد صحافت مضبوط، شفاف اور جمہوری پاکستان کی ضمانت ہے، وزیراعظم
کراچی میں خوفناک آتشزدگی سے 200 جھگیاں، متعدد مویشی اور موٹرسائیکلز راکھ
دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری، لاہور کی ایک درجہ تنزلی
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان زرعی تعاون کے فروغ پر اتفاق
دن میں شدید گرمی، شہر قائد میں خنکی بس صبح و رات تک محدود
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر