Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر میں ٹی وی تک نہیں تھا، بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے، پنکج ترپاٹھی کا انکشاف

Now Reading:

گھر میں ٹی وی تک نہیں تھا، بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے، پنکج ترپاٹھی کا انکشاف

بھارت کے معروف اداکار پنکج ترپاٹھی نے کہا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی پیسے نہیں دیکھے اس لئے انہیں پرتعیش زندگی گزارنے کی چاہت نہیں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کی نامور فلموں مرزاپور، گینگ آف وسیع پور، سنگھم اور دبنگ جیسی فلموں میں بہترین اداکاری کر کے لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے والے بالی وُڈ اداکار پنکج ترپاٹھی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بچپن میں کبھی کبھار ہی نقد پیسے دیکھے تھے اور ان کے گھر میں ٹی وی تک نہیں تھا۔

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق پنکج ترپاٹھی نے انٹرویو میں بتایا کہ انہیں پیسے کی اہمیت کا بخوبی اندازہ ہے اور ان کا خیال ہے کہ خوشحال زندگی گزارنے کے لیے ’فضول‘ یا ’اضافی‘ پیسے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

یہی نہیں بلکہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ فلم انڈسٹری کا مقبول چہرہ بن جانے کے باوجود انہیں لگتا ہے کہ وہ کبھی بھی بڑا گھر خرید نہیں سکیں گے اور نہ ہی کبھی وہ پرتعیش زندگی گزارنے کے اہل ہو سکیں گے۔

غریب خاندان سے تعلق ہے، پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے، اداکار—اسکرین شاٹ

Advertisement

اداکار کا کہنا تھا کہ چوں کہ وہ انتہائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد کسان تھے اور انہوں نے بچپن میں کبھی کبھی نقد پیسے دیکھے تھے، اس لیے انہیں پیسے کی اہمیت کا اندازہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے گھر میں ٹی وی تک نہ تھا اور وہ انتہائی سادہ زندگی گزارتے تھے۔

اداکار نے مزید کہا کہ وہ اور ان کی اہلیہ کئی سال سے ممبئی جیسے شہر میں رہ رہے ہیں مگر کبھی انہیں پرتعیش زندگی گزارنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی اور نہ ہی انہیں ایسا لگتا ہے کہ اب وہ اچھی گاڑی خریدنے کے لیے قرض لیں گے۔

نیچرل اداکاری کی وجہ سے پنکج ترپاٹھی کو مقبولیت حاصل ہے—اسکرین شاٹ

پنکج ترپاٹھی کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہمیشہ اس حال میں خوش زندگی گزاری، جو زندگی ان کے پاس تھی اور انہیں وقت، دولت اور زندگی کی اہمیت کا علم ہے۔

یاد رہے کہ پنکج ترپاٹھی نے 2004 میں بالی وُڈ فلم ’رن‘ میں مختصر کردار ادا کرکے کیریئر کا آغاز کیا تھا، جس کے بعد وہ 2006 میں ’اومکارا‘ میں بھی دکھائی دیئے تھے۔

Advertisement

کسان کا بیٹا ہوں، غربت دیکھی ہے، اداکار—اسکرین شاٹ

ابتدائی طور پر فلموں میں معاون اور مختصر کردار ادا کرنے کے بعد پنکج ترپاٹھی نے 2012 میں ’گینگ آف وسیع پور‘ میں اداکاری سے شہرت کی بلندیوں کا سفر طے کرنا شروع کیا۔

اداکار منفی کرداروں یا برے لوگوں کے اہم کارندے کے کرداروں کے لیے فلم سازوں کی پسندیدہ شخصیت بنے اور یوں پنکج ترپاٹھی کو ان چند بالی وڈ اداکاروں میں شمار کیا جانے لگا جن کی اداکاری کو نیچرل قرار دیا جاتا ہے۔

جبکہ مرزا پور میں بہترین اداکاری کا مظاہرہ کرنے پر پنکج ترپاٹھی کو بھارت سمیت دنیا بھر میں بےحد مقبولیت حاصل ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاپ سنگر احمد رشدی مرحوم کا یوم پیدائش
نعمان اعجاز کی پاکستانی ڈراموں کے مواد پر کڑی تنقید!
چھوٹی عمر میں شادی کرنے پر کوئی افسوس نہیں، اداکارہ سدرہ نیازی
اداکارہ نازش جہانگیر سوشل میڈیا صارفین پر برس پڑیں!!!
اداکارہ درفشاں سلیم کے اس لباس کی قیمت جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
بجرنگی بھائی جان کے اگلے سیکوئل کے متعلق اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر