Advertisement
Advertisement
Advertisement

عتیقہ اوڈھو نعمان اعجاز کی کس خوبی کی معترف ہیں

Now Reading:

عتیقہ اوڈھو نعمان اعجاز کی کس خوبی کی معترف ہیں

عتیقہ اوڈھو پاکستانی شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ ہیں جنہوں کئی مشہور ڈراموں اور فلموں میں لازوال کردار نبھائے۔ وہ گزشتہ تین دہائیوں سے شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔

 عتیقہ اوڈھو نے اپنے کیریئر کا آغازبطورمیک اپ آرٹسٹ اور ہیئراسٹائلسٹ کے کیاجبکہ 1993 میں انور مقصود کے مشہور ڈرامہ سریل ستارہ اور مہروالنسا سے اداکاری کی میدان میں قدم رکھا اس کے بعد عتیقہ اوڈھوکا نام ہر ڈرامہ کی کامیابی کی ضمانت بن گیا جبکہ بات یہی ختم نہیں ہوتی بلکہ یہ ایک بہترین میزبان بھی ہیں۔

 عتیقہ اوڈھو کے مشہور ڈراموں میں عکس، تلاش، ذکر ہے کئی سال کا، ستارہ اور مہروالنسا، دشت، نجات، جنون، تم ہی تو ہو، آن، ہرجائی، دھول، ہم تم، ہمسفر، پیار کے صدقے اور پردیس شامل ہیں جبکہ مشہورفلموں میں جو ڈر گیا وہ مرگیا، ممی، مجھے چاند چاہئے، لاہور سے آگے، دوبارہ پھر سے اورنیلوفر قابل ذکر ہیں۔

عتیقہ اوڈھونے اداکاری کے ساتھ دیگر فلاحی کاموں میں بھی بھر حصہ لیا کئی فاؤنڈیشن کے ساتھ کام کیا۔

عتیقہ اوڈھواور نعمان اعجاز کی جوڑی اپنے وقت میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈرامہ جوڑی تھی صرف یہی نہیں بلکہ یہ دونوں حقیقی زندگی میں بھی بہترین دوست ہیں۔

Advertisement

 حال ہی میں ان دونوں کو ایک پروگرام مدعوکیا گیا جہاں عتیقہ اوڈھوکو نعمان اعجازکی ایک ایسی خوبی بتانے کو کہا گہا جن سے ان کے مداح واقف نہیں تو عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ نعمان اعجاز پراسرارشخصیت کے مالک ہیں اگر وہ آپ کو پسند کریں گے تو دل سے چاہیں گے اورنہیں کریں گے وقت ضائع نہیں کریں گے یہ اچھی بات ہے کہ منافقت نہیں کرتے اگر یہ آپ کو پسند نہیں کریں تو پرفیشنل انداز میں آپ کے ساتھ پیش آئیں گے۔ نعمان کے ساتھ اتنا کام نہیں ہے لیکن دوستی بہت ہے دونوں نے اچھے برے وقت ایک ساتھ دیکھے ہیں۔

یہ اگر آپ کے دوست بن جائیں تو یہ ہر جگہ آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے حالات کیسے بھی ہوں یہ اپنا کردار نبھائے گے۔ یہ ان کی سب سے بڑی خوبی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مادھوری کو دیکھ کر غلطی سے سگریٹ منہ پر لگا لی تھی؛ اجے دیوگن
میرے اور رنبیر کپور کے درمیان کوئی مقابلہ نہیں ہے، عالیہ بھٹ
مجھے چھوٹی اسکرین پر ابھی تک کوئی اسکرپٹ زیادہ اچھا نہیں لگا، شان شاہد
یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ گرفتاری کے بعد رہا
عمران ہاشمی ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی
سینئر اداکار مظہر علی خالق حقیقی سے جاملے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر