بھارتی گلوکار کا قتل: واقعے سے چند لمحے قبل کی فوٹیج منظر عام پر

نامور بھارتی پنجابی گلوکار اور اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما سدھو موسے والا کی موت سے چند لمحے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے فوٹیج کی چھان بین شروع کردی، جس میں با آسانی دیکھا جا سکتا ہے کہ دو کاریں سدھو موسے والا کی سیاہ کار کا پیچھا کرتی نظر آرہی ہیں، یہ ویڈیو واقعہ سے عین پہلے کی ہے۔
#WATCH | Punjab: A CCTV video shows two cars trailing Sidhu Moose Wala’s vehicle moments before he was shot dead in Mansa district. pic.twitter.com/SsJag33XHb
— ANI (@ANI) May 30, 2022
پولیس اب ان دونوں کاروں کو تلاش کر رہی ہے، ہریانہ اور دیگر ریاستوں کی پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
اس کے ساتھ پولیس دیگر سی سی ٹی وی فوٹیجز کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔
واضح رہےکہ سدھو موسے والا کو گزشتہ روز ضلع مانسا میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔
وہ اپنے گاؤں سے چند دوستوں کے ہمراہ جیپ میں سوار ہو کر کسی سے ملاقات کے لیے روانہ ہوئے تھے۔
28 سالہ گلوکار سدھو موسے والا اُن 424 شخصیات میں شامل تھے جنہیں پولیس کی طرف سے فراہم کردہ سیکیورٹی ختم کردی گئی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سے سیکیورٹی مانگنے کے حوالے سے ہی ملاقات کرنے جارہے تھے۔
نامعلوم مسلح افراد نے ان کی جیپ پر فائرنگ کی۔
فائرنگ کی وجہ سے اس واقعے میں سدھو کے دو دوست بھی زخمی ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے اس واقعے میں گلوکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے انہوں نے رواں سال 20 فروری کو کانگریس کے ٹکٹ پر اسمبلی انتخابات میں حصہ لیا تھا لیکن 63 ہزار ووٹوں سے ہار گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

