Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

عمر سرفراز چیمہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
عمر چیمہ

عمر چیمہ

گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

وفاقی حکومت نے گورنر پنجاب کوعہدے سے برطرف کر دیا ہے جبکہ کا بینہ ڈویژن نے عمر سرفراز کے متعلق نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری کی آئینی مدت مکمل ہوچکی تھی  تاہم اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نئے گورنر کے تقرر تک قائم مقام گورنر رہے گے۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 104 کے مطابق نئے گورنر کی تقرری تک اسپیکر پنجاب اسمبلی گورنر پنجاب کی حیثیت سے قائم مقام گورنر کے فرائض سرانجام دیں گے۔

Advertisement

خیال رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جا سکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ موجودہ گورنر پر نہ تو بدانتظامی کا کوئی الزام ہے اور نہ ہی کسی عدالت کی طرف سے سزا ہوئی، موجودہ گورنر پنجاب نے نہ ہی آئین کے خلاف کوئی کام کیا، ہٹایا نہیں جا سکتا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ گورنر پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات، وزیراعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ اور وفاداریوں کی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹ ارسال کی تھی، مجھے یقین ہے کہ گورنر کو ہٹانا غیر منصفانہ اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ضروری ہے کہ موجودہ گورنر ایک صحت مند اور صاف جمہوری نظام کی حوصلہ افزائی اور فروغ کے لیے عہدے پر قائم رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اب تک اس لیے رُکے ہوئے ہیں کہ حکومتی مسودہ قبول نہیں، مولانا فضل الرحمان
کراچی میں بارش کے بعد اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر
بلاول اور نواز شریف کی ملاقات کے بعد ن لیگ کی صفوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی
اوگرا نے تیل کمپنیز کو نوازنے اور عوام پر مالی بوجھ ڈالنے کا نسخہ تیار کرلیا
ہر قسم کی دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پُرعزم ہیں، وزیراعظم
دکی میں بےگناہ محنت کشوں کا خون بہایا گیا، جام کمال
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر