ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہے گا۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرم رہنے کے واضح امکانات ہیں جبکہ ملک کے ساحلی علاقوں میں گرمی کی شدت میں کا بھی امکان ہے۔
KARACHITES: NO SIGNIFICANT HEATWAVE ALERT FOR NOW:
AdvertisementAaj humari June key phely haftey mai Mumkina Heatwave key hawaley ki gaye post per Karachi sey Bhut sey members ney is perishani mai sawal kiye ka kia ek bar pher Karachi key lie Heatwave araha hai !?!?! pic.twitter.com/57p1xsTCvD
— Weather Updates PK (@WeatherWupk) May 26, 2022
سندھ :
سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔
دوسری جانب کراچی میں رواں ہفتے ہیٹ ویو کے کوئی خدشات واضح نہیں ہیں تاہم آج دن بھر گرمی کی شدت محموسم کی جائے گی جبکہ باشرش کے کوئی امکانات نہیں ہیں۔
پنجاب :
پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔
گرمی کی شدت مین اضافے کے باعث محکمہ صحت پنجاب اور پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں صوبہ بھر میں جاری ہیں۔
اسلام آباد:
اسلام آباد میں موسم گرم رہنے کے علاوہ شام میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب %35 تک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا :
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا تاہم خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بعض مقامات پرتیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے.
دیر، چترال، مانسہرہ ، مالا کنڈ، کرم اور سوات میں بعض مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
اسکے علاوہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کےعلاوہ بعض مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان :
بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News