پاکستان کے سابق لیجنڈری فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ویرات کوہلی نے بطور کھلاڑی کے ایل راہول کی ترقی میں بہت بڑا کردار ادا کیا۔
تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ویرات کوہلی نے کے ایل راہول (جب وہ بھارتی کپتان تھے) پر بہت محنت کی اور انہیں بھارتی ٹیم کا مستقل رکن بنا دیا ۔
شعیب اختر نے کہا کہ کے ایل راہول ایک اچھا اور سمجھدار کھلاڑی ہے وہ خود کو ثابت کرنے میں کامیاب رہا ہے اور کامیابی سے دکھایا ہے کہ وہ بھارت اور آئی پی ایل میں بھی ایک سنجیدہ دعویدار ہے مجھے لگتا ہے کہ کے ایل راہول اس میچ میں ایک اہم عنصر ثابت ہوں گے۔
واضح رہے کہ سن رائزرز حیدرآباد کے لیے آئی پی ایل کے ابتدائی سالوں میں کے ایل راہول اپنی بہتر پوزیشن میں نہیں تھے، لیکن انھیں کوہلی کی حمایت حاصل تھی اور آر سی بی نے انھیں چن لیا ، 2017 تک انھیں مڈل آرڈر میں کھلایا گیا تاہم، کچھ خراب کارکردگی کی وجہ سے انہیں ٹیم سے باہر کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News