ڈاکٹر عاصم حسین کیخلاف کرپشن ریفرنس؛ ریکارڈ چیئرمین نیب کو بھیجنے کا حکم
ڈاکٹرعاصم کے خلاف کرپشن کے ریفرنس میں عدالت نے نیب کےسابق تفتیشی افسرکے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کراچی میں ڈاکٹرعاصم اور دیگر کے خلاف 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
ریفرنس کی سماعت میں کئی ماہ سے پیش رفت نہ ہوسکی، طلبی کے باوجود سابق تفتیشی افسرضمیرعباسی پیش نہیں ہورہے۔
احتساب عدالت نے نیب کے سابق تفتیشی ضمیرعباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
عدالت نے نیب کے سابق تفتیشی ضمیرعباسی کو گرفتارکرکےعدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔
عدالت نے ضمیرعباسی کو 2 جون کو پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے حکم دیا کہ ضمیرعباسی عدالت میں پیش ہونے کے لیے پانچ ہزارروپے ضمانت خود جمع کروائے گا۔
جج نے یہ بھی کہا کہ عدالت جس تاریخ اور ٹائم پر طلب کرے گی ضمیرعباسی پیش ہوں۔
واضح رہے کہ ڈاکٹرعاصم اوردیگر کے خلاف 462 ارب کی کرپشن کا ریفرنس 6 سالوں سے زیر سماعت ہے۔
ضمیرعباسی نے نیب کی جانب سے ریفرنس کے آخری گواہ کے طور پر بیان ریکارڈ کرانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
