Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم، پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا
ملک بھر میں شدید گرمی

پاکستان کے بیشتر علاقے ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں اور اس دوران آج مختلف علاقوں میں پارہ 50 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔

سندھ میں درجہ حرارت:

شہر کراچی میں اس وقت شہر کا درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سندھ کے مختلف علاقوں میں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا ہے جس میں موہنجودرو،نوابشاہ، ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو اور بدین شامل ہیں۔

آج سندھ بھر میں دن کے وقت سب سے کم درجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ سب سے زیادہ 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پنجاب میں درجہ حرارت:

Advertisement

دوسری جانب صوبہ پنجاب میں دن کے دوران سب سے کم درجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ سب سے زیادہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس وقت لاہور میں 46 ڈگری، لیہ میں 47، ، راولپنڈی 42، اسلام آباد 43، اٹک 43 ، جہلم 47 ، ملتان 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ پر ہیں۔

بلوچستان میں درجہ حرارت:

اسکے علاوہ بلوچستان میں گرمی کی شدت میں اسی نوعیت کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی پیش نظر کم سے کم درجہ حرارت 33.5 جبکہ 49 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

خیبرپختونخواہ درجہ حرارت:

کے پی میں بھی گرمی کا زور عروج پر ہے جس کے سبب ڈی آئی خان میں درجہ حرارت 46، بنوں میں 43.5 جبکہ پشاور اور دیر میں 41 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں کے پی میں دن کے وقت دیگر علاقوں درجہ حرارت 26 سے 37 ڈگری کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

آزاد کشمیر درجہ حرارت:

آزاد کشمیر میں دن کے وقت بعض علاقوں میں موسم شدید گرم رہا جبکہ کچھ علاقوں میں گرمی کی شدت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

آزاد کشمیر کے علاقے کوٹلی میں 40، مظفرآباد میں 43 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ راولکوٹ اور بلاکوٹ میں 32 ڈگری ریکارڈ پر رہا ۔

گلگت بلتستان میں درجہ حرارت:

 گلگت بلتستان میں گرمی کی شدت دیگر صوبوں کی نسبت مناسب ریکارڈ کی گئی جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 25 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ریکارڈ کیا گیا۔

Advertisement

ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایت:

زیادہ درجہ حرارت کی حالیہ لہر کے تناظر میں قومی ادارہ صحت نے ہیٹ اسٹروک سے متعلق ہدایت جاری کر دی ہے ۔

جاری کردہ ہدایات کے مطابق ہیٹ اسٹروک ایک ایسی طبی حالت ہے جس کابروقت مناسب علاج نہ کیا جائے تو یہ جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

اسکی علامات میں گرم اور خشک جلد، کمزوری یا سستی، بخار، سردرد، اور دل کی دھڑکن کا تیز ہونا شامل ہے۔

ہیٹ اسٹروک کابروقت مناسب طریقے سے علاج نہ کیا جائےتو یہ موت سمیت اعضاء کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے یا معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔

شیر خوار، 65 سال سے زائد عمر کے افراد ، ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض، ایتھلیٹس اور آؤٹ ڈور کام کرنیوالے ورکرز کو ہیٹ اسٹروک کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر