Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی

Now Reading:

عمران خان نے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی
عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے پاکستان کے نوجوانوں کو ٹائیگر فورس میں شمولیت کی دعوت دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے نوجوانوں کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔

عمران خان نے ٹائیگر فورس، خواتین اور نوجوانوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ آج ہمارا ملک جس موڑ پر کھڑا ہے وہاں آپ کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بیرونی مداخلت کے ذریعے ایک حکومت مسلط کی گئی اور 30 سالوں سے ملک کا خون چوسنے والے مجرموں کو اقتدار دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو خاندانوں نے جھک جھک کر بیرونی طاقتوں کی غلامی کی اور اس لئے اقتدار میں لائے گئے تا کہ باہر کے ایجنڈے پر چلیں، 1100 ارب روپے کی چوری پر خود کو این آر او دیا گیا۔

Advertisement

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ آج نیب اور ایف آئی اے تباہ کر دی ہے اور آگے یہ ہمارا انصاف کا نظام تباہ کر دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے میں 16 ارب روپے کے کیسز دفن کر دئیے اور اب یہ ایسا ماحول بنا رہے ہیں کہ عدالتوں سے بھی بچ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ صرف پاکستان کے ادارے تباہ کر کے خود کو مسلط کرنا چاہتے ہیں جبکہ 60 فیصد کابینہ کرپشن کیسز میں ضمانتیں لے کر بیٹھی ہیں۔

ان لوگوں نے پارٹی کی لیڈرشپ پر ایف آئی آر کاٹی ہوئی ہے، میرے اوپر 9 ایف آئی آر درج کرائی گئیں، سوشل میڈیا پر لوگوں کو دھمکایا جا رہا ہے اور میڈیا پر فاشسٹ ہتھکنڈوں کے ذریعے بد ترین سختیاں مسلط کی گئی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے 20 حلقوں کے الیکشن میں ابھی سے دھاندلی ہو رہی ہے، یہ کبھی بھی صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہونے دیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ عام انتخابات میں بیرونی طاقت سے مسلط مافیا کو شکست دینا ہے، پنجاب کے ضمنی الیکشن میں سب نے حصہ لینا ہے اور ہماری درخواست ہے کہ انتخابی مرحلے میں نوجوان ہماری مدد کریں اس لئے نوجوانوں سے کہتا ہوں خود کو رجسٹر کریں اور ٹائیگر فورس جوائین کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر