نیر بخاری کا آصف زرداری کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار

سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نیر بخاری نے چیئرمین بلاول بھٹو، زرداری بختاور بھٹو، آصفہ بھٹو سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عظیم ہستی ماں کا بچھڑ جانا ناقابل برداشت صدمہ ہے، پوری پیپلز پارٹی آصف زرداری، بلاول بھٹو زرداری، آصفہ بھٹو اور بختاور بھٹو کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے مزید کہا کہ اللہ آصف زرداری کی والدہ مرحومہ کو جنت میں اعلئ مقام دے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔
اس موقع پر صوبائی وزیر جام خان شورو نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی والدہ ماجدہ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی دادی کے انتقال کا سن کر بہت افسوس اور دکھ ہوا۔
صوبائی وزیر جام خان شورو نے مزید کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، اللّٰہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ اور خاندان کو صبر وجمیل عطاء فرمائے۔
واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی سوتیلی والدہ انتقال کر گئیں،مرحومہ کچھ دنوں سے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھی۔
ذرائع کے مطابق مرحومہ کی تدفین کل نوابشاہ بالو جا قبا قبرستان میں کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازہ نماز میں سابق صدر آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری سمیت بڑی سیاسی شخصیات شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

