بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر کے ایل راہول علاج کے لیے بیرون ملک جائیں گے جس کے باعث وہ انگلینڈ کے دورے سے محروم ہوگئے ہیں۔
بھارتی بلے باز اپنی کمر کی چوٹ کا علاج کروانے کے لیے جرمنی روانہ ہوں گے اور بھارت کے انگلینڈ میں کھیلے جانے والے سات میچوں میں سے کسی میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔
بھارت انگلینڈ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جو 2021 میں کوویڈ 19 کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا تھا اس کے علاوہ 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔
ایک بقیہ ٹیسٹ میچ کے لیے بھارتی اسکواڈ جمعرات کی صبح انگلینڈ کے لیے روانہ ہوا،کے ایل راہول کے متبادل کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔
راہول کے متبادل کے لیے ٹیم انتظامیہ کی جانب سے کوئی درخواست نہیں کی گئی تھی، تاہم توقع ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو میانک اگروال کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News