Advertisement
Advertisement
Advertisement

قربانی کے جانوروں کے دلچسپ نام جو آپ نے بھی سنیں اور رکھے ہوں گے

Now Reading:

قربانی کے جانوروں کے دلچسپ نام جو آپ نے بھی سنیں اور رکھے ہوں گے

عید الاضحٰی کے موقع پر سنتِ ابراہیمی کے فرض کو پورا کرنے کے لیے لوگ قربانی کا جانور اللہ کی راہ میں قربان کرتے ہیں۔

منڈی سے جب جانور گھر لایا جاتا ہے تو بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں کی تو جیسے عید ہی ہوجاتی ہے اور وہ اپنے جانور کا ان کی شخصیت اور عادات کے مطابق نام بھی رکھتے ہیں۔

آج ہم آپ کو بچوں کے تجویز کردہ ناموں والے جانوروں سے ملواتے ہیں۔

چاند بیل دکھنے میں کافی خوبصورت نظر آتا ہے جو نہ صرف قدو قامت کے اعتبار سے تھوڑا سا نمایاں ہوتا ہے بلکہ اس کی خاص بات یہ ہے کہ اس کے سر پر موجود دو بڑے بڑے سینگ ہوتے ہیں۔

Advertisement

خرّانٹ بیل یا گائے کا نام بھی کافی مقبولیت رکھتا ہے، ایسے جانور کسی کو اپنے قریب نہیں آنے دیتے اور ٹکر مارنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

یہ جانور انتہائی غصے والا ہوتا ہے اور ہر وقت پھنکارتا رہتا ہے، ایسے جانور کو قابو میں لانے کے لیے اس کی ناک میں نکیل اور مہرہ باندھا جاتا ہے۔

راکٹ گائے وہ ہوتی ہے جو گاڑی سے اترتے ہی لوگوں کا شور سن کر دوڑ لگا دیتی ہے اور پھر اس کا کسی کے ہاتھ آنا کافی مشکل ہوجاتا ہے۔

اگر یہ رسی تڑانے میں کامیاب ہوجائے تو پھر یہ انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ راہِ فرار اختیار کرتا ہے اور بہت مشکل سے قابو میں آتا ہے،پھرتی اور تیز رفتار کے باعث اس کو راکٹ کا نام دیا جاتا ہے۔

Advertisement

کیٹل فارم کے ہیوی ویٹ جانور لوگوں کی خاص توجہ حاصل کرتے ہیں، یہ جانور اپنے لمبے قدو جسمات کے باعث قیمت میں بھی بھاری ہوتے ہیں، کراچی کی مویشی منڈی میں بھاری بھرکم جانور دیکھنے لوگ دور دور سے آتے ہیں۔

شریف گائے وہ ہوتی ہے جس کے مالکان اپنے 5 یا 6 سال کے بچوں کے ہاتھ میں بھی اس کی رسی تھما دیتے ہیں اور وہ بچہ بڑی مزے سے اس کو ٹہلا رہا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ انتہائی شریف النفس ہوتے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اگست کا مہینہ کن 3 ستاروں کیلئے خوش قسمت رہے گا؟ بڑی پیشگوئی
20 برس قبل "دی سمپسنز" نے کملا ہیرس سے متعلق کیا پیشگوئی کی تھی؟
کھڑے ہونے کا انداز آپ کی پوشیدہ شخصیت سے متعلق کیا راز بتاتا ہے؟ جانیے
لوگ شریک حیات کا انتخاب کیا دیکھ کر کرتے ہیں؟
آم کی ایک قسم کا نام ’’چونسا‘‘ کیوں پڑا؟ حیران کن انکشاف
عید پر ڈاکوؤں نے کیک اور حلوہ بھی لوٹ لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر