Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اگرآپ کو ان جسمانی مسائل کا سامنا ہے؟ تو دودھ پینے سے گزیز کریں

Now Reading:

اگرآپ کو ان جسمانی مسائل کا سامنا ہے؟ تو دودھ پینے سے گزیز کریں

ماہرین صحت کا کہنا ہےکہ کچھ لوگوں کے لئے دودھ پینا خطرناک بھی ثابت ہو سکتا ہے، صحت کی کچھ ایسی حالتیں ہیں جن میں اگر دودھ پیا جائے تو فائدہ کے بجائے نقصان کا باعث بنتا ہے۔

یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے ہی صحت کے مسائل کے بارے میں بتا رہے ہیں، جن میں دودھ پینے سے آپ کی حالت خراب ہو سکتی ہے ۔

۔ جسم میں اگر سوزش ہو تو۔۔۔

ماہرغذائیت کے مطابق اگر کسی شخص کے جسم میں سوزش یا انفلیمیشن کا مسئلہ ہے تو دودھ پینا اس کی صحت کو خراب کر سکتا ہے۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ میں سیرشدہ چکنائی ہوتی ہے۔ سیرشدہ چربی جسم میں لپڈ پولی سیکرائڈزنامی سوزش کے مالیکیولز کے جذب کو بڑھاتی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ سوزش کو بڑھانے کا سبب بنتا ہے۔

Advertisement

 اگر جگر کی کوئی خرابی ہے تو۔۔۔۔

اگر کوئی شخص جگر سے متعلق مسائل جیسے کہ فیٹی لیور اور جگر کی سوزش کا شکار ہے تو اسے دودھ پینے سے گریز کرنا چاہیے۔

اس صورت حال میں اگر آپ دودھ پیتے ہیں تو آپ کا جگر دودھ کو صحیح طریقے سے ہضم نہیں کر پاتا، جس سے جگر میں سوزش کا مسئلہ بڑھ سکتا ہے۔

اس کے علاوہ دودھ ٹھیک سے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے پیٹ کے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ جس سے اسہال وغیرہ ہو سکتے ہیں۔

 ۔ اگر آپ کو دودھ سے الرجی ہے تو۔۔۔

کچھ لوگوں کو دودھ سے الرجی ہوتی ہے۔ وہ لوگ جب بھی دودھ پیتے ہیں توان کی طبیعت خراب ہونے لگتی ہے یا ان کے جسم میں الرجی کا ردعمل ہوتا ہے۔

Advertisement

دودھ کی الرجی کے اس مسئلے کو لییکٹوزعدم برداشت کہا جاتا ہے۔ ان لوگوں کو دودھ میں موجود شکرجسے لیکٹوز بھی کہا جاتا ہے اس کو ہضم کرنے میں پریشانی ہوتی ہے۔

اگر یہ لوگ دودھ پیتے ہیں تو اس سے اسہال اور گیس جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو دودھ بالکل چھوڑ دینا چاہیے۔

۔ پیٹ خراب ہوتو۔۔۔۔

اگر کوئی شخص پیٹ سے متعلق مسائل جیسے پیٹ میں گیس یا  قبض وغیرہ میں مبتلا ہے تو اس حالت میں دودھ پینا ان علامات کو مزید شدید بنا سکتا ہے۔

اس لیے کوشش کریں کہ پیٹ خراب ہونے پر دودھ نہ پئیں۔ کیونکہ یہ آپ کے معدے کو مزید اپ سیٹ کرسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کئی بیماریوں میں مفید ناریل کا پانی پینے کے یہ 5 بڑے فائدے جان لیں
مائیگرین سے نجات حاصل کرنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں!
کیا تربوز کے بیج کھانا صحت کے لئے نقصان دہ ہے؟
ان عام غذاؤں کے بارے میں چند غلط فہمیاں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
کیا آپ کٹھن نوکری کرنے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟
پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد گار 6 مفید سبزیاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر