Advertisement

ایلون مسک کا ٹوئٹر ملازمین کوپہلی میٹنگ میں برطرفی کا عندیہ

ایلون مسک کی وجہ سے ٹوئٹر کو تین ماہ میں 33 ملین ڈالر کا نقصان

ٹیسلا اوراسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے گزشتہ روزمائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم کے ملازمین کے ساتھ پہلی میٹنگ میں انہیں ملازمت سے برطرفی کا عندیہ دے دیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ٹوئٹرکو44 ارب ڈالرمیں خریدنے کے معاہدے کے بعد ہونے والی اس میٹنگ میں ایلون مسک نے کہا ہے کہ اگروہ ٹوئٹرکا کنٹرول حاصل کرلیتے ہیں توپھرعملے کی تعداد میں کمی متوقع ہے۔

ٹوئٹرملازمین کے ساتھ ہونے والی اس طویل ویڈیومیٹنگ میں انہوں نے ریموٹ ورکنگ، آزادی اظہاراورورچوئل ریئلٹی جیسے مضوعات پربھی اظہارخیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنسی ہراسگی اورنسلی امتیار روکنے میں ناکامی ، ایلون مسک پرمقدمہ

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگرٹوئٹرکی موجودہ انتظامیہ نے پلیٹ فارم پرموجود جعلی اوراسپیم اکاؤئنٹس کے حوالے سے درست اعداد و شمارفراہم نہیں کیے توپھروہ ٹیکنالوجی کے میدان میں ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے کاروباری معاہدے سے دست بردارہوسکتے ہیں۔

Advertisement

ملازمین کی برطرفی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کمپنی کی مالی حیثیت کا جائزہ لینے کے بعد کیاجائے گا، اوراس کے لیے کمپنی کو منافع میں جانے کی ضرورت ہے کیوں کہ ابھی تو آمدن سے زیادہ اخراجات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنےکی ترغیب دی، سی ای او ٹرتھ سوشل

تاہم، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹوئٹرعملے کو فی الحال اس حوالے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، ان کا کہنا تھا کہ میرے خیال مین ملازمیں کوگھرسے کام کرنےکی اس وقت تک ضرورت نہیں ہے جب تک کوئی غیرمعمولی صورت حال پیدا نہ ہو۔

کافی دیرتک جاری رہنے والی اس میٹنگ میں ایلون مسک نے ٹوئٹرکے ساتھ ہونے والے معاہدے میں کسی پیش رفت کے بارے میں بات نہیں کی۔  انہوں نے ٹویٹر ملازمین اورانہیں ملنے والے معاوضے پر اظہار مایوسی کیا۔

واضح رہے کہ ایلون مسک نے ٹوئٹرپرموجود لاکھوں کی تعداد میں جعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کے ساتھ ہونے والا معاہدہ تاحال التوا کا شکارہے۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر

Advertisement

دوسری جانب ٹوئٹرانتظامیہ نے بھی شاید اس معاہدے کو پایہ تکمیمل تک نہ پہنچانے کی قسم کھا رکھی ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں ایلون مسک کے وکلاء نے ٹوئٹرانتظامیہ ارسال کیے گئے خط میں کہا تھا کہ ’ انہیں ( ایلون مسک ) یقین ہے کہ ٹوئٹربہت سرگرمی سے ان کے معلومات کے حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔‘

اگریہ مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایلون مسک کوجعلی اوراسپیم اکاؤنٹ کا ڈیٹا دینے میں ناکم رہا توپھروہ ٹوئٹرکے ساتھ  ہونے والی 44 ارب ڈالرکے معاہدے سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں۔ اوران کے پاس اس معاہدے کو ختم کرنے کے تمام حقوق محفوظ ہیں۔

مزید پڑھیں: صارفین کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی، ٹوئٹرپرلاکھوں ڈالرجرمانہ عائد

خط میں مزید کہا گیا تھا کہ ٹوئٹرکی جانب سے معاہدے کی شرائط و ضوابط پرعمل درآمد کے بجائے حیل حجت سے کام لینا مزید شکوک وشبہات پیدا کررہا ہے۔

ایلون مسک نے تیرہ مئی کو ایک ٹوئٹ میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ’ہولڈ‘ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ٹوئٹرپرجعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کی وجہ سے وہ اس معاہدے کوعارضی طورپرروک  رہے ہیں۔‘

Advertisement

انہون نے اپنی ٹوئٹ میں دو مئی کوغیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکی ایک رپورٹ کا لنک بھی منسلک کیا تھا جس میں ٹوئٹرکوجعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے درپیش مسائل کواحاطہ تحریرمیں لایا گیاتھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
قالین دھونے والا دنیا کا پہلا روبوٹ متعارف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version