
فریال تالپور نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے۔
پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے پی پی پی رہنما و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی ملاقات ہوئی ہے۔
اس موقع پر فریال تالپور کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی جیت خوش آئند ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی عوامی جماعت ہے، بلوچستان کے عوام کا شکریہ کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کو بلدیاتی انتخابات میں کامیابی دلائی۔
پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ پی پی پی بلوچستان کے رہنماؤں کو بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کارکردگی پر سراہتی ہوں۔
رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے نواب ثنااللہ زہری کی ملاقات کے موقع پر سردار علی مدد جتک بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News