Advertisement
Advertisement
Advertisement

نیٹو کانیا نظریہ سلامتی، چین اور روس کی نیٹو کو تنبیہہ

Now Reading:

نیٹو کانیا نظریہ سلامتی، چین اور روس کی نیٹو کو تنبیہہ
Advertisement

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے اپنے نئے نظریہ سلامتی کا اعلان کیا ہے۔ اس پر چین اور روس دونوں نے ہی فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نیٹو اتحاد کو تنبیہ کی ہے۔

گزشتہ روز نیٹو اتحاد کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نیٹو نے روس کو ’براہ راست خطرہ‘ اور چین کو عالمی استحکام کے لیے ’سنگین چیلنج‘ قرار دیا ہے۔نیٹو حکام نے سویڈن اور فن لینڈ کو باقاعدہ طور پر اس اتحاد میں شامل ہونے کی دعوت دے دی ہے۔

پیوٹن کا نیٹو کو انتباہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نیٹو کو سویڈن اور فن لینڈ میں فوجی تعینات کرنے سے باز رہنے مشورہ دیا ہے۔

کراچی پریس کلب میں یوٹیوب ویڈیو میکنگ پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

Advertisement

 

اس ضمن میں ان کا کہنا تھا کہ اس خطے میں ہمیں بھی ویسا ہی خطرہ بننا پڑے گا، جیسا خطرہ ہمارے لیے پیدا کیا جا رہا ہے۔

روسی صدر نے ایک بار پھر نیٹو پر سامراجی عزائم رکھنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چین کیا کہتا ہے ؟

چینی حکام نے نیٹو اتحاد پر بدنیتی سے حملہ کرنے اور چین کو بدنام کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

چین کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ دوسرے ممالک عالمی استحکام کے لیے چیلنج ہیں لیکن یہ نیٹو اتحاد ہی ہے جو دنیا بھر میں مسائل پیدا کر رہا ہے۔

Advertisement

مغربی دفاعی اتحاد کی منصوبہ بندی

نیٹو اتحاد کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے کی وجہ سے ہم نے اجتماعی دفاع کا جائزہ لیا ہے اور ایسا سرد جنگ کے بعد سے نہیں ہوا تھا۔

 

اس سربراہی اجلاس میں نیٹو کے رہنماؤں نے مشرقی کنارے کے ساتھ ساتھ ملٹری فورس کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ اتحاد نے مشرق میں اپنی ریپڈ ری ایکشن فورس کا سائز آٹھ گنا بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ 40 ہزار فوجیوں کی تعداد بڑھا کر تین لاکھ تک کر دی جائے گی۔ اسی طرح امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ علاقائی سلامتی کی خاطر یورپ میں امریکی فوجی موجودگی کو بڑھا دیا جائے گا۔

صدر بائیڈن کا کہنا ہے کہ امریکہ پولینڈ میں ایک مستقل ہیڈ کوارٹر قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دو اضافی ایف- 35  لڑاکا جیٹ سکواڈرن برطانیہ بھیجے گا جبکہ جرمنی اور اٹلی میں پہلے سے موجود ”فضائی دفاع اور دیگر صلاحیتیوں‘‘ میں اضافہ کر دیا جائے گا۔

Advertisement

 یاد رہے، ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق نیٹو اب روس کو اپنے ایک اسٹریٹیجک پارٹنر کے طور پر نہیں دیکھتا۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا ہے کہ نیٹو روس کے ساتھ کوئی تنازعہ بھی نہیں چاہتا اور نہ ہی نیٹو روس کے لیے کوئی خطرہ ہے۔

Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ بن گیا
ماسکو حملے کے دوران 100 سے زائد افراد کو بچانے والے مسلم لڑکے کو ایوارڈ تفویض
اسرائیل کا عید کے بعد رفح پر حملوں کا منصوبہ
طالبان کا خواتین کو کھلے عام سنگسار کرنے کا اعلان
پاکستان کے توانائی بحران میں مدد امریکی ترجیحات میں شامل، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
جرمنی، بس حادثے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ

اگلی خبر