محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں مزید گرج چمک کے ساتھ بدھ تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان، کشمیر، سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
موسلادھار بارش کے باعث خیبر پختونحوا ،گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ خیبر پختونحوا ، پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان اور شمالی بلوچستان کے مقامی ندی نالوں/دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ۔#flashflood#Monsoon2022 #Rainfall #Monsoon pic.twitter.com/e6R3EX5lMf
Advertisement— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) June 21, 2022
موسلا دھار بارشوں سے آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوسکتی ہے۔
Heavy falls may trigger land sliding in vulnerable areas of Khyber Pakhtunkhwa, Galyat, #Kashmir and #GilgitBaltistan during next 36 hours. #WeatherForecast #Monsoon2022 #Monsoon2k22 pic.twitter.com/LrTyVstILh
Advertisement— Pak Met Department محکمہ موسمیات (@pmdgov) June 21, 2022
دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی آج سے بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ملک بھر میں پیر تا بدھ طوفانی بارشوں کے سلسلے کا آغاز ہوجائیگا، تمام اداریں الرٹ رہیں۔
جاری کردہ الرٹ میں این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کے متوقع جانی و مالی نقصان سے بچاؤ یقینی بنانے اور پیشگی اقدامات اٹھانے جائیں۔
متعلقہ ادارے سیلابی خطرے سے دوچار علاقہ مکینوں و سیاحوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے محتاط رکھنے کے لیے مسلسل آگاہ رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News