Advertisement

قومی ہاکی ٹیم کے منیجر مستعفیٰ

پاکستان ہاکی ٹیم کے منیجر خواجہ جنید اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس پر ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری آصف باجوہ کا کہنا ہے کہ خواجہ جنید نے بہت پہلے کہہ دیا تھا کہ وہ منیجر کی ذمہ داری نہیں نبھا سکتے۔

تفصیلات کےمطابق آصف باجوہ نے کہا کہ 12 کھلاڑیوں کو ایشیا کپ میں کھلانے کے معاملے اور انکوائری کمیٹی سے ان کا تعلق نہیں۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ نے بتایا کہ خواجہ جنید نے زبردست کام کیا ہے، وہ شاندار منیجر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے خواجہ جنید کو اجازت دے دی کہ وہ منیجر کے عہدے سے سبکدوش ہوجائیں، اب خواجہ جنید کامن ویلتھ گیمز کے لیے منیجر نہیں ہوں گے۔

سیکرٹری پی ایچ ایف نے بتایا کہ کامن ویلتھ گیمز کے بعد بہت سی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، ممکن ہے خواجہ جنید کسی اچھی پوزیشن پر ہوں۔

Advertisement

اس موقع پر خواجہ جنید نے کہا کہ وہ گراؤنڈ کے آدمی ہیں، انہوں نے منیجر شپ سے الگ ہونے سے متعلق پہلے ہی فیڈریشن کو آگاہ کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version