Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرفراز رنز کے معاملے میں ٹنڈولکر کے نقش قدم پر

Now Reading:

سرفراز رنز کے معاملے میں ٹنڈولکر کے نقش قدم پر

بھارت کے ابھرتے ہوئے کھلاڑی سرفراز خان نے سچن ٹنڈولکر کے نقش قدم پر چلنا شروع کر دیا ہے، اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں رنز کے انبار لگا دیئے ہیں۔

سرفراز خان نے رانجی ٹرافی میں رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، اتراکھنڈ کے خلاف دوسرے کوارٹر فائنل کے دوسرے دن ممبئی کو قابو میں کرنے کے لیے ایک اور سنچری بنائی۔

سرفراز خان چار میچوں کی 5 اننگز میں پہلے ہی 140.80 کی ناقابل یقین اوسط سے 704 رنز بنا چکا ہے، جس میں تین سنچریاں اور ایک نصف سنچری شامل ہے۔

رانجی ٹرافی کے اس سیزن میں ان کا 275 بہترین اسکور ہے اور ممبئی کو ناک آؤٹ تک پہنچانے میں ان کا اہم کردار رہا ہے۔

منگل کو سرفراز خان 205 گیندوں پر 153 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اس اننگز میں 14 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔

Advertisement

بلے کے ساتھ سرفراز کے کارناموں نے ٹوئٹر پر آگ لگا دی جب مداحوں اور صحافیوں نے ان کی تعریف کی، بعض مداحوں نے سرفراز خان کو رنز بنانے کی مشین قرار دیا ہے۔

عالمی وباء کورونا سے متاثر سال 2020 سے، سرفراز خان نے رانجی ٹرافی کے 10 میچز کھیلے ہیں، جن میں اتراکھنڈ کے خلاف جاری کوارٹر فائنل بھی شامل ہے، اور ان کا ریکارڈ بالکل سنسنی خیز ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر