Advertisement

پاکستان کا پڑھا لکھا اور مؤثر طبقہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہے، شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی

سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کا پڑھا لکھا اور مؤثر طبقہ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے عوام پر بوجھ بڑھا ہے اور انہوں نے پھر اشارہ دیا ہے کہ مزید پیٹرول مہنگا کرنا پڑے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ حکومتی اقدامت سے تاجر، ٹرانسپورٹرز، کسان مطمین نہیں ہیں اور نہ حکومت کی صفوں میں اتحاد موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 20 حلقوں میں مقابلہ کر رہے ہیں اور ہم اس میدان میں سب جانتے ہوئے اترے ہیں کہ ایک پورے سسٹم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور جلسوں میں بھی عمران خان کو پذیرائی مل رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ ضمنی انتخابات میں امن و امان قائم ہونا چاہیے اور اگر پنجاب پولیس سے امن و امان قائم نہیں ہوتا تو پھر دہگر اداروں کو آنا چاہیے۔

اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایم ڈبلیو ایم نے ضمنی انتخابات میں زین قریشی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے، ہم مستقبل میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے اور ہم نے ساتھ مل کر چلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم کی آمد سے ہماری صفوں میں اضافہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں تمام دینی اور مذہبی طبقات کا ضمنی انتخابات میں ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ادارے کی اہمیت کو سمجھا ہے، ان کا دفاع کیا ہے کیونکہ ادارے مستقل ہوتے ہیں لیکن جنہوں نے اداراں پر تنقید کی وہ آج حکومت میں ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ بلاول اس وقت انٹرن شپ پروگرام پر ہیں، انہیں معیشت پر سبق دیا جا رہا ہے اور ان کو کوئی بھی سنجیدہ نہیں لیتا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ بلاول کا بس چہرہ ہے پر پالیسی زرداری بناتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کی کارکردگی سب کے سامنے ہے اور اگر نون لیگ کو پیپلزپارٹی چلا رہی ہے تو قوم کو محتاط رہنا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version