Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانیہ، سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

Now Reading:

برطانیہ، سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی، حکام کی دوڑیں لگ گئیں

لندن میں سیوریج کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں۔جس کے بعد برطانوی حکومت نے قومی سطح پر ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن میں سیوریج کے پانی میں پولیو کے زندہ وائرس پائے گئے ہیں تاہم، عوام میں وائرس پھیلنے کا خطرہ کم ہے،اس کے باوجود محکمہ صحت نے عوام سے ویکسینیشن کرانے کی اپیل کی۔

اس حوالے سے یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یو کے ایس ایچ اے)  کا کہنا ہے کہ فروری میں نکاسی آب کی معمول کے مطابق نگرانی چل رہی تھی کہ مشرقی اور شمالی لندن میں ویکسین میں پائے جانے والے کمزور مگر زندہ پولیو وائرس کو دریافت کیا گیا تھا جسکے بعد سے جمع کیے جانے والے نمونوں میں یہ وائرس موجود پایا گیا ہے۔

برطانوی محکمہ صحت کی عہدیدار ڈاکٹر ونیسا کہتی ہیں کہ دریافت ہونے والا وائرس بے شک کمزور ہے مگر اس میں پھیلنے کی صلاحیت موجود ہے۔ان آبادیوں اور برادریوں میں وائرس پھیلنے کا امکان زیادہ ہے جن میں ویکسینیشن کی شرح کم ہے۔

خیال رہے، پولیو وائرس ہاتھوں کی ناقص صفائی، پانی اور غذائی آلودگی سے پھیلتا ہے مگر کبھی کبھار کھانسی اور چھینکوں سے بھی ایک سے دوسرے میں منتقل ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکہ کا طالبان رجیم کو تسلیم کرنے سے صاف انکار
دُنیا کے امیر ترین افراد کا پسندیدہ ملک کون سا ہے؟ جانیئے
بنگلہ دیش، شدید گرمی کی لہر، ہزاروں اسکول اور مدرسے بند، نماز استسقاء کے اجتماع
تائیوان، 200 سے زائد زلزلے کے جھٹکے، عمارتیں رات بھر لرزتی رہیں
اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے 40 ٹھکانوں پر حملے کا دعویٰ
غزہ پر امریکی یونیورسٹیز میں احتجاج کے دوران بڑے پیمانے پر گرفتاریاں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر