Advertisement

آئین کو بنانے اور تسلسل قائم رکھنے کیلئے سیاسی جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی، ایمل ولی خان

ایمل ولی خان

ایمل ولی خان نےکہا ہے کہ آئین کو بنانے اور تسلسل قائم رکھنے کیلئے سیاسی جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی۔

صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پرویز مشرف ہو یا کوئی اور آئین پاکستان کے تحت ہی ڈیل کیا جائے، پرویز مشرف کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں لیکن اس ملک میں ہماری نعشوں کو بھی قید کیا گیا ہے۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ 1973ء آئین واحد دستاویز ہے جس پر پورا پاکستان متفق ہے، اگر کوئی خود کو پاکستان کا شہری سمجھتا ہے تو وہ قانون اور آئین سے کبھی نہیں بھاگے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگر پاکستان کی ترقی چاہتے ہیں تو یہی آئین، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون ہی اسکی ضمانت ہے۔

صدر اے این پی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام شہریوں نے اس آئین کا احترام کیا ہے اور اسی کے تحت تمام اداروں کو اختیار اور قدر حاصل ہے۔

Advertisement

ایمل ولی خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسی آئین کو بنانے اور تسلسل قائم رکھنے کیلئے سیاسی جماعتوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی آئین کیلئے ایک وزیراعظم کو پھانسی دی گئی اور کئی وزرائے اعظم کو منصب سے ہٹایا گیا جبکہ اسی آئین کو بچانے کی وجہ سے پاکستان کے کسی وزیراعظم نے اپنی آئینی مدت پوری نہیں کی۔

ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی کے قائدین نے بالخصوص اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے بالعموم جلاوطنیاں برداشت کیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام تر مصیبتوں اور مشکلات کے باوجود ہم پاکستان اور آئین پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اس ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئین سے بالاتر کوئی نہیں، وہ فرد واحد ہو یا کوئی ادارہ۔ کسی فردواحد یا مخصوص ادارے کی مرضی سے اس ملک کو نہیں چلایا جاسکتا۔

Advertisement

ایمل ولی خان نے کہا کہ اس ملک میں جو بھی فیصلے ہوں گے وہ آئین اور قانون کے رو سے ہوں گے، یہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آئین پاکستان کے تحت ہر شہری کے تحفظ کی ضمانت اور ہر شہری سے سوال کا حق حاصل ہے۔

صدر اے این پی خیبرپختونخوا ایمل ولی خان نے مزید کہا کہکسی پاکستانی شہری کو ملک آنے سے کوئی نہیں روک سکتا جبکہ وہ شہری بھی آئین و قانون کو مانے گا اور اس پر عمل کرنے کا پابند ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
پاک افغان طورخم بارڈر آج بیسویں روز بھی ہر قسم کی سرگرمیوں کیلئے بند
Advertisement
Next Article
Exit mobile version